وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (این این سی ) نے ممبئی میں مغربی بحریہ کی کمان کا دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 MAR 2022 7:36PM by PIB Delhi

مغربی بحریہ کی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈ مرل بسو جیت  داس گپتا ،اے وی ایس ایم ،وائی ایس ایم ،وی ایس ایم نے 14 سے16 مارچ 2022 تک ممبئی کا دورہ کیا۔مغربی بحریہ کی کمان پہنچ کر ایڈ مرل بسو جیت داس گپتا نے بحریہ کے ڈاکیارڈ (ممبئی ) کے گورو استمبھ پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔اس کے بعد انہوں نے مغربی بحریہ کی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ ، پی وی ایس ایم ،اے وی ایس ایم ،وی ایس ایم ،اے ڈی سی کے ساتھ میٹنگ کی۔

مغربی اور مشرقی بحریہ کی کمانوں کی ذمہ داری کا مشترکہ علاقہ ہندوستان کے کل خطے کا تقریبا 10 گنا ہے ۔دونوں کمانڈر ان چیف نے ہندوستان کے سمندری تحفظ میں اضافہ کرنے کی سمت میں عملی اہمیت کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix39YNB.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix4(1)67QL.jpeg

 

*******************

 

 

 

ش ح ۔ق ت    ۔   م ش

U.N. 2774


(रिलीज़ आईडी: 1806842) आगंतुक पटल : 179
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी