تعاون کی وزارت

کوآپریٹیو کے لیے اوپن ڈیجیٹائز نیٹ ورک کا آغاز

Posted On: 16 MAR 2022 5:43PM by PIB Delhi

کوآپریشن کی وزارت نے ایک قومی کوآپریٹیو ڈیٹا بیس وضع کرنے کے لیے عمل کا آغاز کیا ہے۔

وزارت پہلے ہی مختلف پیرامیٹرس، ضابطوں اور عوامل کو حتمی شکل دینے سے متعلق شراکت داروں کے ساتھ صلاح ومشورہ شروع کرچکی ہے تاکہ اسے ڈیٹا بیس میں شامل کیا جاسکے۔

مجوزہ قومی ڈیٹا بیس، مرکزی وزارتوں، ریاستی سرکاروں، کوآپریٹیو فیڈریشنوں، کوآپریٹرس اور نبارڈ وغیرہ جیسے سیکٹر جاتی اداروں کے لیے، کوآپریٹیو کے شعبے کے لیے اصل منصوبہ سازی کے وسیلے  کے طور پر کام کرسکتا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں کوآپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

U.No.2760

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1806796) Visitor Counter : 110


Read this release in: English