کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گرین فیلڈ صنعتی گلیارے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2022 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 مارچ 2022:
تجارت و صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے ایک تحریری جواب کے تحت آج لوک سبھا کو مطلع کیا کہ دہلی ممبئی صنعتی گلیارے (ڈی ایم آئی سی) کے تحت ترقی کے لیے مندرجہ ذیل گرین فیلڈ صنعتی گلیاروں کی شناخت کی گئی ہے:
- دھولیرا خصوصی سرمایہ کاری خطہ (ڈی ایس آئی آر)، گجرات
- شیندر بڈکن صنعتی علاقہ (ایس بی آئی اے)، مہاراشٹر
- مربوط صنعتی ٹاؤن شپ، گریٹر نوئیڈا، اترپردیش
- مربوط صنعتی ٹاؤن شپ ’وکرم اُدیوگ پوری‘، اُجین، مدھیہ پردیش
- مہاراشٹر میں دیگھی پورٹ صنعتی علاقہ
- جودھ پور پالی مارواڑ صنعتی علاقہ، راجستھان؛ اور
- راجستھان میں خوش کھیڈا بھیواڑی نیم رانا صنعتی خطہ
حکومت نے چار مرحلوں میں ترقی کے لیے 11 صنعتی گلیاروں (32 پروجیکٹوں) کو منظوری دی ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2747
(ریلیز آئی ڈی: 1806791)
وزیٹر کاؤنٹر : 151