کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات جاری


درآمدات میں قابل ذکر کمی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2022 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/مارچ 2022 ۔ کوئل ڈائریکٹری 2020-21 کے مطابق، بھارت دنیا میں کوئلے کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر اور امپورٹر (پیداوار کرنے والا اور درآمد کرنے والا) ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں اور رواں سال میں جنوری 2022 تک کوئلے کی مجموعی درآمدات کی مقدار حسب ذیل ہے:

 

(ملین ٹن میں)

سال

کوئلے کی درآمد

2016-17

191.01

2017-18

208.25

2018-19

235.35

2019-20

248.54

2020-21

215.25

2021-22  اور جنوری 2022 تک

173.32

 

ریوینیو شیئرنگ کی بنیاد اور کوکنگ کول لنکیج کے ٹینیور پر کوئلے / لگنائٹ کی فروخت کے لئے کوئلہ اور لگنائٹ کانوں / بلاکوں کی نیلامی کی خاطر طریقہ کار سے متعلق حکم نامہ 28 مئی 2020 کو جاری کیا گیا تھا۔ کوئلے کی فروخت کے لئے کوئلہ بلاکوں کی نیلامی کے واسطے نیلامی کے عمل کا آغاز 18 جون 2020 کو ہوا تھا۔

مائنس اینڈ منرل (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) (ایم ایم ڈی آر) ایکٹ اور کول مائن (اسپیشل پروویژن) (سی ایم ایس پی) ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں، تاکہ کوئلہ کانوں کی نیلامی کے معاملے میں وسیع تر شراکت داری اور مسابقت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان قوانین میں کئے گئے ترامیم سے درج ذیل باتیں ہوں گی:

  • کمپوزٹ پراسپکٹنگ لائسنس – کم – مائنگ لیز کے لئے کوئلہ بلاکوں کا ایلوکیشن، جس سے ایلوکیشن کے لئے کوئلہ / لگنائٹ بلاکوں کی انوینٹری کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
  • مرکزی حکومت کے ذریعے ان معاملات میں جہاں کوئلہ / لگنائٹ بلاکوں کے ایلوکیشن یا ریزرویشن کے لئے منظوری بذات خود مرکزی حکومت کے ذریعے دی گئی ہو، نئے سرے سے ایپروول کے ازکار رفتہ التزام کو ختم کردیا گیا ہے۔
  • سی ایم ایس پی ایکٹ کے تحت شیڈیول II اور شیڈیول III کوئلہ کانوں کے  اِنڈ یوز کے بارے میں فیصلہ کرنے کے تعلق سے مرکزی حکومت کو فلیکسیبلٹی دی گئی ہے۔
  • وہ کمپنیاں جنھیں بھارت میں کوئلہ کان کنی کا کوئی پیشگی تجربہ نہیں ہے وہ بھی اب کوئلہ بلاکوں کی نیلامی میں حصہ لے سکتی ہیں۔

سی ایم ایس پی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے پیش نظر کول مائنس (اسپیشل پروویزنس) رولز 2014 میں بھی کول مائنس (اسپیشل پروویزنس) امنڈمنٹ رولز 2020 کے توسط سے ترمیم کی گئی اور اسے 29 مئی 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا۔

جون 2020 میں کمرشیل کان کنی کے لئے کوئلہ کانوں کی نیلامی کے آغاز سے مجموعی طور پر چار بار نیلامی کا عمل انجام دیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 292 کانوں کی نیلامی رکھی گئی تھی۔3 راؤنڈس میں کامیابی کے ساتھ 42کوئلہ کانوں کی نیلامی کی جاچکی ہے۔ مزید برآں نیلامی کے چوتھے راؤنڈ میں 2 مارچ 2022 کو بولیاں (بڈس) بولی گئیں اور پانچ کوئلہ کانوں کے تعلق سے 2 یا زیادہ بولیاں موصول ہوئی ہیں، اور 6 کانوں کے لئے سنگل بولیاں لگائی گئی ہیں۔

کوئلے کی وزارت نے منرل کنسیشن رولز 1960 میں ترمیم کی ہے، تاکہ کسی کیپٹیو مائن کے پٹے دار کے ذریعے اضافی رقم کی ادائیگی پر کوئلہ یا لگنائٹ کی فروخت کی اجازت دی جاسکے۔ یہ اضافی ادائیگی کان سے وابستہ اِنڈ یوز پلانٹ کی ضرورت پوری کرنے کے بعد ایک مالی سال کے اندر کوئلہ یا لگنائٹ کی مجموعی پیداوار کے 50 فیصد تک ہوگی۔

یہ اطلاع کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2738


(ریلیز آئی ڈی: 1806772) وزیٹر کاؤنٹر : 166
یہ ریلیز پڑھیں: English