ارضیاتی سائنس کی وزارت
ٹائیڈ گیج نیٹ ورک
प्रविष्टि तिथि:
16 MAR 2022 3:21PM by PIB Delhi
حال ہی میں کابینہ نے ایک مشن موڈ پروگرام ’’گہرے سمندر کے مشن‘‘ کو منظوری دی ہے جسے حکومت ہند کی آراضی سائنسز کی وزارت کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کے اس مشن کا ایک مقصد ، دیگر چیزوں کے علاوہ، مختلف موسمیاتی تبدیلیوں کے منظرناموں کے تحت ہندوستان کی ساحل کے ساتھ، سطح سمندر میں اضافے کا تخمینہ فراہم کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ کے نتیجے کے طور پر، غیر محفوظ علاقوں اور ممکنہ سیلاب کے منظرناموں کی نشاندہی کرنے والے انٹر ایکٹیو نقشوں کا ایک مجموعہ تیار کیا جائے گا۔
آراضی سائنسز کی وزارت کے ایک خودمختار ادارہ آئی این سی او آئی ایس نے سنامی انوڈیشن موڈلنگ اور خطرے کی نقشہ سازی کے لیے، اسرو کے تحت ریموٹ سینسنگ کے قومی سینٹر (این آر ایس سی) سے بیس لائن ایئر بورن لیدر ٹرین میپنگ (اے ایل ٹی ایم) کے تجزیہ قدر کا اعداد وشمار حاصل کرلیا ہے۔ یہ اعداد وشمار ، ساحل سے دو کلو میٹر کی دوری تک مرکزی زمینی ہندوستانی ساحل کے لیے دستیاب ہے اور اس کا استعمال سطح سمندر میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کے لیے کیا جائے گا۔
ہندوستانی سنامی پیشگی وارننگ نظام کے ایک حصے کے طور پر، آئی این سی او آئی ایس نے سنامی کی لہروں کی نگرانی اور بروقت ایڈوائزری فراہم کرنے کے لیے ، ہندوستانی ساحل کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر 36 ٹائیڈ گیج کا ریئل ٹائم نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ اس میں آندھراپردیش میں کسی بھی مقامات پر 4 ٹائڈ گیج قائم کئے ہیں۔
|
نمبر شمار
|
اسٹیشن کا نام
|
عرض البلد(این°)
|
طول البلد (ای°)
|
|
1
|
وشاکھاپٹنم
|
17.683
|
83.283
|
|
2
|
کاکی ناڈا
|
16.933
|
82.25
|
|
3
|
مچھلی پٹنم
|
16.145
|
81.178
|
|
4
|
کرشنا پٹنم
|
14.25
|
80.133
|
یہ معلومات آراضی سائنسز اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.2730
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1806635)
आगंतुक पटल : 165
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English