ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ملازمت کے دوران تربیت کی اسکیم
Posted On:
14 MAR 2022 5:53PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر نے لوک سبھا میں آج ا یک تحریری جواب میں بتایا کہ خوردہ لوجسٹکس ، حفظان صحت اور سبھی دیگر شعبوں میں روزگار کے دوران تربیت او جے ٹی کی سہولت موجود ہے۔ فی ہفتہ تربیت کے کم سے کم گھنٹوں کی مدت 42 سے 48 ہوسکتی ہے ۔ اوجے ڈی کام کی تربیت میں متعلقہ ایپرینٹس شپ ایڈوائزر کی پیشگی منظوری سے حاصل کرکے کا م کے اوقات میں لچک داری پیدا کی جاسکتی ہے۔
ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کا روبار کی وزار ت ایم ایس ڈی ای ‘‘ نیشنل ایپرینٹس شپ پروموشن اسکیم این اے پی ایس ’’ اور وزارت تعلیم کے ماتحت اعلیٰ تعلیم کا محکمہ ‘‘ نیشنل ایپرینٹس شپ ٹریننگ اسکیم این اے ٹی ایس ’’پر عمل درآمد کرتی ہے۔ البتہ دونوں اسکیمیں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چلتیں کیونکہ مستفیدین کے گروپوں کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی ایچ ای ان لوگوں کو ایپرینٹس شپ اسکیم کے فائدے فراہم کرتی ہے ، جو حال ہی میں انجنئرنگ گریجویٹ ، ڈپلومہ ہولڈر بنے ہیں اور جو انجنئرنگ کے سینڈوچ پروگرام میں ڈگری یا ڈپلومہ سطح کے کورس کررہے ہیں ۔ ایم ایس ڈی ای اپرینٹس شپ پروگرام دیگر زمروں کے لئے ، ایپرینٹس شپ فراہم کرتی ہے۔
*************
ش ح۔ا س ۔رم
U-2721
(Release ID: 1806512)
Visitor Counter : 147