وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

گائے کے گوبر کی خریداری 

Posted On: 15 MAR 2022 5:59PM by PIB Delhi

ماہی پروریش ، مویشیوں کی افزائش  نسل اور ڈیری  کے وزیر جناب  پرشوتم روپالا نے  لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ کسانوں سے گائے کے گوبر کی خریداری ریاستی سرکار  کی ذمہ داری ہے ۔ ریاستیں  اس سلسلے میں  اسکیموں اور پروگراموں  پر عمل درآمد کررہی ہیں ۔ اس  کے علاوہ ریاستی سرکار کی کوششوں کو مدددینے کے لئے   حکومت ہند کی  ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت   ایک کثیر ایجنسی والے اہم پروگرام گوبردھن  پروجیکٹ پر عمل درآمدکررہی ہے تاکہ مویشیوں کے گوبر  اور زرعی فضلے  کا استعمال کرکے   نامیاتی کھادوں  اور ایندھن کے استعمال کو فروغ  دیا جاسکے ۔  ڈیری کو فروغ دینے سے متعلق قومی بورڈ  این ڈی ڈی  بی نے  آنند ضلع کے مجکووا  او رذکریا پورہ  گاؤں میں  گائے کے گوبر میں  صلاحیت کو فروغ دینے کے مقصدسے کھادکی ویلیو چین  پر ایک کامیاب  پائلٹ موڈل  قائم کیا ہے۔ این ڈی ڈی بی  وارانسی   ملک یونین  میں  انفرادی نوعیت کے ایک موڈل  پر بڑے  پیمانے پر کام کررہا ہے جس میں  ڈیری پلانٹس کی  بجلی  اور حرارتی توانائی   کی ضرورتوں   کو ، گوبر  پرمبنی بایو گیس  پلانٹ سے پورا کیا جاسکے  ۔ اس  کے ساتھ ساتھ بانس  کنٹھا   ضلع کوآپریٹو   ملک  پروڈیوسرز   یونین  بھی گائے کا گوبر اور زرعی فضلے کا استعمال کرکے کوآپرٹیو  ڈیریوں کے ذریعہ    مویشیوں کے گوپر  کے بایو گیس  پلانٹ کو بھی  فروغ دے رہی ہے ۔ مویشیوں کی افزائش نسل  سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کے فرو غ کے فنڈ اور  ڈیری  سے متعلق  بنیادی  ڈھانچے کے فروغ  کے فنڈ کے تحت  پروجیکٹوں کے لئے  کم  سود  والے قرض فراہم کرنے کے مقصد  سے سہولیات  دی گئی ہیں  ۔   ان پروجیکٹوں کی مددسے  گائے کے گوبر  اور زرعی فضلے کو  کمپریسڈ  بایو گیس اور نامیاتی کھادوں  میں بدلا جاسکتا ہے۔

*************

ش ح۔ا س ۔رم

U-2700

 



(Release ID: 1806469) Visitor Counter : 141


Read this release in: English