وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
سبسڈی شدہ مویشیوں کی خوراک
Posted On:
15 MAR 2022 5:56PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مویشی پروری ریاست کا موضوع ہے۔ مختلف ریاستوں نے مویشیوں کے لیے سبسڈی والی خوراک اور چارہ دستیاب کرنے کی اپنی اپنی اسکیمیں متعارف کروائی ہیں۔ یہ وزارت اس سمت میں ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔اس کے علاوہ اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا، محدود پیمانے پر جنرل گرانٹس کے تحت جانوروں کی فلاح وبہبود کی تنظیموں کو خوراک اور چارہ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔مزید یہ کہ اس وزارت کے ذریعہ نافذ کردہ اسکیمیں، ’نیشنل لائیو اسٹاک مشن‘ اور ’اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ‘ مویشیوں کے مالکان کو جانوروں کی خوراک کی بڑھتی ہوئی دستیابی کے قابل بناتی ہیں۔
مختلف ریاستی حکومتیں ایسی اسکیمیں نافذ کر رہی ہیں جن میں کفایتی شرح پر کھانے کے اناج کی بجائے جانوروں کے چارے کی فراہمی شامل ہے۔
معیاری مویشیوں کی خوراک کی عدم دستیابی، مویشیوں کی صحت اور دودھ کی پیداوار کو متاثر کرے گی۔ ہندوستان بھر میں مختلف تحقیقی مطالعات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ معیاری مویشیوں کے چارے کی عدم دستیابی ملک میں مویشیوں کی صحت کے ساتھ ساتھ دودھ کی پیداوار کو بھی متاثر کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح – ع ح)
U.No. 2701
(Release ID: 1806465)
Visitor Counter : 129