وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیے اور مالیاتی بندوبست کے شعبے میں ایم بی اے کی ڈگری تفویض کرنے کے لئے اے جے -این آئی ایف ایم  اور جے این یو نے مفاہمت نامہ کیا

Posted On: 15 MAR 2022 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15 مارچ 2022:

ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائنانشیل مینجمنٹ (اے جے-این آئی ایف ایم) اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے آج ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔  یہ مفاہمت نامہ تعلیم کے شعبے میں لین دین  اور تعاون میں اضافہ کرنے اور سول اور دفاعی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو  نیز اے جے این آئی ایف ایم میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے دیگر شرکا کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لئے کیاگیا ہے۔

مفاہمت نامہ پر دستخط جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر انتی شری دی پنڈت اور اے جے-این آ:ی ایف ایم کے ڈائریکٹر جناب پربھات آر آچاریہ نے نئی دہلی کے جے این یو کیمپس میں دونوں اداروں کے سینئر پروفیسروں کی موجودگی میں کئے۔

 

 

 

***

U. No. 2684

(ش ح۔ ا ب۔ ع ر)

 


(Release ID: 1806389) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi