پنچایتی راج کی وزارت

سوا متو اسکیم کے تحت حقوق کا ریکارڈ


2020 سے 2025 تک سوامتو اسکیم پر عمل درآمد کے لئے کل لاگت 566.23 کروڑ روپے ہے

Posted On: 15 MAR 2022 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15 مارچ 2022:

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی شعبے کی اسکیم سوا متو کا مقصد گاؤں  کے ان گھر مالکان کو حقوق کا ریکارڈ فراہم کرنا ہے، جو گاوؤں میں آبادی والے علاقوں میں بسے ہوئے ہیں۔ اس کے لئے انہیں مالکانہ حقوق (پراپرٹی گارڈز؍ٹائٹیل ڈیڈس)  دیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت ملک کے سبھی گاوؤں کے دیہی آبادی والے علاقوں میں زمینوں کا سروے کیاگیا ہے۔ اس پر پنچایتی راج کی وزارت ، سروے آف انڈیا ، مالیے کا ریاستی محکمہ،  پنچایتی راج کا ریاستی محکمہ اور نیشنل انفارمیٹک سینٹر مشترکہ طور پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ ریاستوں کو چاہئے کہ وہ اسکیم پر عمل درآمد کے لئے سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمتی قرار داد پر دستخط کریں۔ ابھی تک اس مفاہمت نامے پر 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے دستخط کئے ہیں۔ 

اس اسکیم پر کرناٹک میں ریاست وار طریقہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔  ریاست میں 18 ضلعوں کے 2270 گاوؤں میں ڈرون کی پرواز مکمل کی جاچکی ہے اور ابھی تک 836 گاوؤں میں پراپرٹی گارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ سوامتو اسکیم پر عمل درآمد کرناٹک کے کولار ضلع میں ابھی شروع کیا جانا ہے۔

***

U. No. 2683

(ش ح۔ ا ب۔ ع ر)

 



(Release ID: 1806385) Visitor Counter : 143


Read this release in: English