دیہی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری آواس یوجنا میں ترمیم
76.9 فیصد مستفدین کے لئے مکانات کی منظوری دی گئی
1.74 کروڑ مکانات کی تکمیل کی گئی
Posted On:
15 MAR 2022 6:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی:15 مارچ 2022:
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نےلوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دیہی علاقوں میں سب کے لئے مکانات کا مقصد حاصل کرنے کے لئے دیہی ترقی کی وزارت یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) پر عمل درآمد کررہی ہے، تاکہ اہل دیہی گھروں کو مدد فراہم کی جاسکے۔ اس کے تحت 2.95 کروڑ ایسے پکے مکانات کی تعمیر کی جائے جن میں سبھی بنیادی سہولیات موجود ہو۔ اس کے لئے مارچ 2024 تک کی مدت مقرر کی گئی ہے۔کل 2.95 کروڑمکانات میں سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 2.62 کروڑ (88.81 فیصد) مکانات الاٹ کئے گئے ہیں۔ 2.27 کروڑ مکانات (76.9 فیصد )مکانات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الاٹ کئے گئے ہیں اور 9.3.2022 تک 1.74 کروڑ مکانات مکمل کئے گئے ہیں۔
وزارت مکانات کی منظوری میں تیزی لانے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے، تاکہ مارچ 2024 کا نشانہ حاصل کیا جاسکے، جن میں سے کچھ اس طرح ہیں۔
- ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مقررہ وقت تک الاٹمنٹ ۔
- پی ایم اے وائی-جی کے جدید ترین ڈیش بورڈ اور دیگر آئی ٹی رولز اور ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھروں کی منظوری اور تکمیل پر باریک نظر رکھا جانا۔
- iii. وزیر، سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کی طرف سے لگاتار جائزہ لیا جانا۔
***
U. No. 2680
(ش ح۔ ا ب۔ ع ر)
(Release ID: 1806353)
Visitor Counter : 151