بجلی کی وزارت
بجلی کے شعبے میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضابطے
Posted On:
15 MAR 2022 5:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/مارچ 2022 ۔ الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کا جزو چھ صارفین تحفظ :کارکردگی کے معیارات کا التزام کرتا ہے۔ الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کا سیکشن 57 کہتا ہے:
1.مناسب کمیشن، لائسنس دار اور متاثر ہونے والے افراد سے مشاورت کے بعد، لائسنس دار یا لائسنس داروں کے ایک کلاس کی کارکردگی کے معیارات کا تعین کر سکتا ہے۔
2.اگر کوئی لائسنس دار ذیلی دفعہ (1) کے تحت بیان کردہ معیارات پر پورا اترنے میں ناکام رہتا ہےتو وہ متاثرہ شخص کو ایسا معاوضہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہو گا جس کا تعین مناسب کمیشن کے ذریعے کیا جائے بشرطیکہ معاوضے کے تعین سے پہلے، متعلقہ لائسنس دار کو سننے کا ایک معقول موقع دیا جائے۔
3.ذیلی دفعہ (2) کے تحت متعین کردہ معاوضہ ،متعلقہ لائسنس دار کی طرف سے اس تعین کے نو دنوں کے اندر ادا کیا جائے گا۔
اس کے نفاذ کو مزید موثر بنانے کے لیے، وزارت بجلی نے 31.12.2020 کو الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کے تحت الیکٹرسٹی (صارفین کے حقوق) رولز، 2020 کو نوٹیفا ئی کیا۔ یہ رولز اس یقین سے نکلتے ہیں کہ بجلی کے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور انہیں قابل اعتماد خدمات اور معیاری بجلی حاصل کرنے کی سہولت پراہم کرنے کے لیے پاور سسٹمز موجود ہیں۔
ان رولز کا نفاذ یقینی بنائے گا کہ بجلی کے نئے کنکشن، رقم کی واپسی اور دیگر خدمات مقررہ وقت میں دی جائیں۔ صارفین کے حقوق کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کے نتیجے میں سروس فراہم کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ قواعد و ضوابط نو ٹیفکیشن کی تاریخ یعنی 31.12.2020سے فعال ہو گئے ہیں۔
یہ معلومات بجلی اورجدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2576
(Release ID: 1806346)
Visitor Counter : 173