امور داخلہ کی وزارت

قدرتی آفات سے نمٹنے میں سماج کی شرکت

Posted On: 15 MAR 2022 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15 مارچ 2022:

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی پالیسی میں سماج کی شرکت کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر غور دیاگیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سماج سے متعلق منصوبوں کو پنچایت، بلاک اور ضلع کے منصوبوں سے سے مربوط کیا جائے گا۔

قدرتی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی این ڈی ایم اے نے ابتدائی طور پر آپدا متر نام کی ایک اسکیم پر عمل درآمد شروع کیاہے، جس کا مقصد 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیلاب سے خطرے والے 30 ضلعوں میں 6 ہزار سماجی رضاکاروں (200 ضلعے) کو تربیت دی جائے گی۔ اس تربیت میں سیلاب پر توجہ مرکوز کی جائے گی، تاکہ کسی قدرتی آفت کے بعد کے حالات میں سماج کی فوری ضرورت پوری کرسکیں۔  5ہزار 500 سے زیادہ رضا کاروں کو اس ابتدائی اسکیم کے تحت تربیتی دی جاچکی ہے۔

ابتدائی اسکیم کی کامیابی اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی درخواست کی بنیاد پر حکومت ہند نے آپدا متر اسکیم کو وسعت دینے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سیلاب، زمینی تودے کھسکنے، سمندری طوفان اور زلزلے کے خطرے والے 350 ضلعوں کو شامل کیا جائے گا، جس کے لئے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے ایک لاکھ سماجی رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی فورس این ڈی آر ایف ، قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں سماج کی صلاحیت سازی کے لئے بیداری پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔ سال 2021 میں این ڈی آر ایف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں 1380 سماجی رضاکاروں کو تربییت فراہم کی تھی۔

این ڈی آر ایف اسکول کے حفاظتی پروگرام ایس ایس پی کا بھی انعقاد کررہی ہے اور اسکول کے بچوں نیز اساتذہ کو بنیادی تربیت فراہم کررہی ہے، تاکہ کسی زلزلے کی صورت میں وہ اپنے اسکولوں سے باہر آجائیں اور دیگر لوگوں کو بھی اسکول سے باہر نکال سکیں۔ سال 2021 میں 81 ایس ایس پی کا انعقاد کیاگیا تھا، جن میں 18 ہزار 57 لوگوں کو تربیت دی گئی۔

***

U. No. 2678

(ش ح۔ ا ب۔ ع ر)

 



(Release ID: 1806341) Visitor Counter : 237


Read this release in: English