سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اسمائل اسکیم

Posted On: 15 MAR 2022 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 مارچ 2022:

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے 12 فروری 2022 کو’’اسمائل: حاشیہ پر موجود افراد کو روزگار و کاروبار کے لیے تعاون‘‘  نام کی ایک امبریلا اسکیم کا آغاز کیا، جس  میں ’مخنث افراد کی فلاح و بہبود اور جامع بازآبادکاری کے لیے مرکزی شعبہ کی اسکیم‘ اور ’بھیک مانگنے کے کام میں ملوث افراد کی جامع بازآبادکاری کے لیے مرکزی شعبہ کی اسکیم‘ جیسی دو ذیلی اسکیمیں شامل ہیں۔ یہ امبریلا اسکیم مختلف جامع پہل قدمیوں پر احاطہ کرتی ہے جن میں مخنث افراد اور بھیک مانگنے کے کام میں ملوث افراد کی بازآبادکاری پر خصوصی توجہ دینا، طبی سہولتیں ، کاؤنسلنگ خدمات ، تعلیم ، ہنرمندی ترقیات، معاشی رواابط، وغیرہ فراہم کرانا، جیسی پہل قدمیاں شام ہیں۔ یہ اقدامات ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ مقامی شہری انجمنوں، رضاکارانہ تنظیموں، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی او) اور اداروں و دیگر  کے تعاون سے  انجام دیے جاتے ہیں۔

اسمائل اسکیم کے لیے مختص کیے گئے سرمائے سے متعلق تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔  اس اسکیم کے نفاذ کے لیے موجودہ بنیادی ڈھانچہ کو بروئے کار لایا جانا ہے۔

Annexure

ضمیمہ

Year

Comprehensive Rehabilitation for Welfare of Transgender Persons

(In Crores)

Comprehensive Rehabilitation of Persons engaged in the Act of Begging

(In Crores)

Total

(In Crores)

 

2021-22

25.00

10.00

35.00

2022-23

46.31

15.00

61.31

2023-24

52.91

20.00

72.91

2024-25

63.90

25.00

88.90

2025-26

76.88

30.00

106.88

Total

265.00

100.00

365.00

 

*****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2653



(Release ID: 1806291) Visitor Counter : 138


Read this release in: English