وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی قرض دہندگان  کارپوریٹ دیوالیہ پن کے حل کے عمل کے ذریعے دوسو اکیس فیصد لیکویڈیشن ویلیو اور 51  فیصد تسلیم شدہ دعوؤں کا ادراک کرتے ہیں

Posted On: 15 MAR 2022 4:35PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) سے دستیاب معلومات کے مطابق دیوالیہ پن اور افلاس  کوڈ 2016 (آئی بی سی) کے تحت کارپوریٹ دیوالیہ پن کے حل کا عمل (سی آئی آر پی) 12 بڑے کھاتوں میں جن کا حوالہ ریزرو بینک آف انڈیا نے دیا تھا، بینکوں کی طرف سے شروع کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

مالی قرض دہندگان کے پاس ان کارپوریٹ قرض دہندگان پر 3.45 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی بقایا کے دعوے تھے۔ ان 12 کارپوریٹ قرض دہندگان میں سے 8 کارپوریٹ قرض دہندگان کے سلسلے میں ریزولیوشن پلان منظور کئے گئے ہیں۔ دو کارپوریٹ قرض دہندگان کے سلسلے میں کارپوریٹ دیوالیہ پن کے حل کا عمل  جاری ہے اور دو کارپوریٹ قرض دہندگان خاتمے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ان کھاتوں میں حل اور تصفیہ کے حوالے سے آٹھ کارپوریٹ قرض دہندگان پر جن کے معاملات مارکیٹ سے چلنے والے کارپوریٹ دیوالیہ پن کے حل کے عمل کے ذریعے حل کئے گئے تھے، مالی قرض دہندگان کیلئے کل 2.26 لاکھ کروڑ روپے واجب الادا تھے۔ جبکہ ان کی لیکویڈیشن ویلیو 0.52 لاکھ کروڑروپے تھی۔ علاوہ ازیں تصفیے کے منظور شدہ منصوبوں کے ذریعے مالیاتی قرض دہندگان کے لئے قابل وصولی قیمت 1.16 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ جو کہ لیکویڈیشن ویلیو کا 221 فیصد اور تسلیم شدہ دعوؤں کا 51 فیصد ہے۔

****

 

U.No:2663

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1806280) Visitor Counter : 137


Read this release in: English