کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے لئے کوششیں جاری


کوئلے کی کان سے  متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے گزشتہ پانچ برسوں میں مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت  362.72  کروڑ روپے  مختص کئے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2022 3:29PM by PIB Delhi

کوئلہ ، کان اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر  جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

کول مائنس (اسپیشل پروویژنس) ایکٹ ، 2015 [سی ایم ایس پی  قانون]  اور مائنس اور منرلس (ڈیولپمنٹ اور ریگولیشن) ایکٹ، 1957  [ایم ایم ڈی آر قانون]  میں ترمیم کر کے  معدنیات کے قوانین  کا  (ترمیمی) ایکٹ ،  2020  بنا یا گیا تھا۔ سی ایم ا یس پی  قانون  اور  ایم ایم ڈی آر  قانون میں  کی گئی ترامیم سے  کوئلے کی کانوں کا لائسنس  اور  کانکنی  کے لئے  پٹے پر دینے کی  اجازت ملتی ہے۔ پیسے کی حصہ داری کی بنیاد پر  کوئلہ  /  لگنائٹ کی فروخت کے لئے  کوئلے اور لگنائٹ کی کانوں  / بلاک کی  نیلامی کا طریقہ کار  28 مئی 2020  کو  جاری کئے گئے  آرڈر میں  بتایا گیا تھا  ، جس میں  24  نومبر  2021  کو  ترمیم کی گئی تھی۔ سی ایم  ایس پی قانون  اور ایم ایم ڈی آر  قانون کے تحت  کوئلے کی فروخت کے لئے  یہ  طریقہ کار  مکمل طور پر  دریافت شدہ  کوئلے کے بلاک  /  کانوں  (کوئلے کے  ریسورس کے تخمینہ، 2017  کے لئے  ترمیم شدہ  ہندوستانی معیاری  طریقہ کار  کے مطابق  جی-1  ایکسپلوریشن  اسٹیج میں درج ) اور  جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کے بلاک  / کانوں (جی- 2 یا  جی -3  ایکسپلوریشن  اسٹیج  میں درج) نافذ ہو گا۔

ابھی تک ، جزوی طور پر دریافت شدہ  کوئلے کے  6 بلاکوں کی نیلامی کامیابی کے ساتھ ہو چکی ہے۔

ایسی کوئی بھی   گرانٹ   کوئلے کی وزارت  کو نہیں دی گئی ہے تاہم  کوئلے کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والی  کوئلے کی کمپنیوں نے  مزید مؤثر طریقے سے  کوئلہ نکالنے کے لئے  بنیادی ڈھانچے کی  تعمیر کا کام  شروع کردیا ہے۔

مزید بر آں ،حکومت کے ذریعہ  کوئلہ / لگنائٹ  کی کان  کی بقاء ،  تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی  تعمیر  کی  مرکزی سیکٹر کی اسکیم کے تحت ،  ‘‘کوئلے کی کانوں میں نقل وحمل سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  (ڈی ٹی آئی سی)’’ کی  ذیلی اسکیم کے تحت  اگلے پانچ سالوں کے لئے  درج ذیل رقم  مختص کی گئی ہے:

سال

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

میزان

منظور شدہ رقم

74.72 کروڑ

72.00 کروڑ

72.00 کروڑ

72.00 کروڑ

72.00 کروڑ

362.72 کروڑ

حقیقی  رقم

65.48 کروڑ

50.04  کروڑ

-

-

-

-

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ ق ت۔ ق ر

2022-03-15

2633-U


(ریلیز آئی ڈی: 1806103) وزیٹر کاؤنٹر : 148
یہ ریلیز پڑھیں: English