کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوکنگ اور نان کوکنگ کوئلے کی درآمدات میں تخفیف


2020۔21 کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار 716.09 ملین ٹن کے بقدر

Posted On: 14 MAR 2022 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 مارچ 2022:

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ کوئلے کا مطالبہ ملک میں کوئلے کی گھریلو سپلائی کی موجودہ سطح سے زائد ہے۔ ملک میں بڑے کوکنگ کوئلے کے ناکافی ذخیرے اور کم دستیابی کی وجہ سے مطالبات اور کوئلے کی گھریلو سپلائی کے درمیان فرق کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا ۔اس کے علاوہ، ملاوٹ کے مقصد کے  لیے درکار درآمدکیے جانے والے  کوئلے اور اعلیٰ درجہ کے  حامل کوئلے کے لیے بنائے گئے پلانٹوں کے ذریعہ درآمد شدہ کوئلہ بھی ملک میں درآمد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر گھریلو کوئلے کی جگہ نہیں لے سکتا ، وہ اس لیے کیونکہ ملک کے پاس اعلیٰ درجہ کے کوئلے کے محدود ذخائر ہیں۔موجودہ درآمداتی پالیسی کے مطابق، کوئلے کو اوپن جنرل لائسنس (او جی ایل) کے تحت رکھا جاتا ہے اور صارفین قابل اطلاق محصول کی ادائیگی پر اپنے معاہدے کی قیمتوں کے مطابق  اپنی پسند کے ذرائع سے کوئلہ درآمد کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ حکومت ہند اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔

سال 2020۔21 کے دوران کوئلے کا مجموعی حقیقی مطالبہ 906.13 ملین ٹن (ایم ٹی) کے بقدر تھا۔ جس میں سے درآمد کیا جانےوالا کوئلہ 215.25 ایم ٹی کے بقدر تھا جو کہ مجموعی ضرورت کا 23.75 فیصد کے بقدر تھا۔ سال 2020۔21 کے لیے کوکنگ اور نان کوکنگ کوئلے (حقیقی مطالبہ) کی اندرونِ ملک پیداوار، درآمدات اور ضرورت کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

نمبر شمار

مد

2020۔21 (اعداو شمار ایم ٹی میں)

 

 

کوکنگ کوئلہ

نان کوکنگ کوئلہ

میزان

1.

گھریلو پیداوار

44.79

671.30

716.09

2.

گھریلو سپلائی

44.00

646.88

690.88

3.

درآمدات

51.20

164.05

215.25

4.

حقیقی ضرورت (2+3)

95.20

810.93

906.13

کوکنگ کوئلہ مشن کا آغاز کوکنگ کوئلے کے پروڈکشن کو، جو فی الحال 45 ایم ٹی کے بقدر ہے، 2029۔30 تک بڑھا کر 140 ایم ٹی  کے بقدر کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس سے کوکنگ کوئلے کی درآمدات میں تخفیف لانے میں مدد ملے گی کیونکہ اسے اسٹیل مینوفیکچرنگ کے لیے اعلیٰ معیاری درآمدشدہ پرائم کوکنگ کوئلہ میں ملایا جا سکتا ہے۔

زیر زمین کانوں کے لیے مسلسل کانکنی، کھلی کانوں کے لیے سطحی کانکنی، جدید ایچ ای ایم ایم ایس، وغیرہ  جیسی جدید تکنالوجی ملک میں کوئلہ کی پیداوار کے لیے پہلے سے ہی زیر استعمال ہے۔

 

*****

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2596


(Release ID: 1806013)
Read this release in: English