ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

گریٹ انڈین بسٹارڈس کا تحفظ

Posted On: 14 MAR 2022 4:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14/مارچ 2022 ۔ ملک میں گریٹ انڈین بسٹارڈس (شترمرغ کی طرح کا ایک پرندہ) کے تحفظ کے لئے حکومت نے اہم اقدامات کئے ہیں، جن میں کیپٹیو بریڈنگ مراکز شامل ہیں، جس کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  1. گریٹ انڈین بسٹارڈس کے لئے ایک کنزرویشن بریڈنگ سینٹر قائم کرنے کے مقصد سے ’ہیبی ٹیٹ امپرومنٹ اینڈ کنزرویشن بریڈنگ آف گریٹ انڈین بسٹارڈس – اَین انٹیگریٹڈ ایپروچ‘ نامی پروجیکٹ کے تحت راجستھان اور گجرات کے ریاستی محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ صلاح و مشورے سے راجستھان کے کوٹا ضلع میں ایک مقام کی نشان دہی کی گئی ہے۔
  2. گریٹ انڈین بسٹارڈس کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے شیڈیول- 1 میں فہرست بند کیا گیا ہے۔ اس طرح سے اسے شکار کئے جانے سے اعلیٰ ترین سطح کا قانونی تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔
  3. ان کے بہتر تحفظ کے لئے نیشنل پارک / سینکچوریز کے طور پر گریٹ انڈین بسٹارڈس کے لئے اہم ہیبی ٹیٹ ڈیزائن کئے گئے ہیں۔
  4. ڈیولپمنٹ آف وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹ نامی مرکزی اسکیم کے ’اسپیسیز ریکوری پروگرام‘ کے جزو کے تحت تحفظاتی کوششوں کے لئے اسپیسیز کی نشان دہی کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کو مالی اور تکنیکی مدد دی جاتی ہے، تاکہ گریٹ انڈین بسٹارڈس اور اس کے رہنے کی جگہوں کو بہتر تحفظ دستیاب کرایا جاسکے۔
  5. وزارت نے راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر حکومت کے محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، دہرادون کے تکنیکی تعاون کے ساتھ اشتراک سے گریٹ انڈین بسٹارڈس کے کنزرویشن بریڈنگ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نے نیشنل اتھارٹی فار کمپنسیٹری ایفوریسٹیشن فنڈس کے مالی تعاون سے ’ہیبی ٹیٹ امپرومنٹ اینڈ کنزرویشن بریڈنگ آف گریٹ انڈین بسٹارڈ – اَین انٹیگریٹڈ ایپروچ‘ نامی پروگرام کے لئے پانچ سال کی مدت کے واسطے 33.85 کروڑ روپئے کے صرفے کو منظوری دی ہے۔
  6. وزارت نے پاور ٹرانسمیشن لائنوں اور دیگر پاور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر سے گریٹ انڈین بسٹارڈ سمیت دیگر وائلڈ لائف پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے بارے میں ماحول دوست اقدامات کے بارے میں صلاح دینے کے لئے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے۔
  7. گریٹ انڈین بسٹارڈ کو بھارت کے ذریعے پیش کی گئی کنزرویشن آن مائیگریٹری اسپیسیز (سی ایم ایس) کے اپنڈیکس I میں شامل کیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعے کئے گئے مطالعات کے مطابق، ملک بھر میں تقریباً 150 گریٹ انڈین بسٹارڈس رہ گئے ہیں، جن میں تقریباً 128 راجستھان میں اور 10 سے کم گجرات، مہاراشٹر، آندھراپردیش اور کرناٹک میں ہیں۔

یہ اطلاع ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2610

 



(Release ID: 1805966) Visitor Counter : 158


Read this release in: English