جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سروسوتی ندی کااحیا

प्रविष्टि तिथि: 14 MAR 2022 4:23PM by National

نئی دہلی:14؍مارچ2022:

ہماچل پردیش میں سوم ندی پر  آدی بدری باندھ کی تعمیر اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچہ ؍متعلقہ کاموں کے لئے ہریانہ اور ہماچل پردیش کی سرکاروں کے درمیان 21جنوری 2022ء کو ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط ہوئے ہیں۔باندھ میں جمع کئے گئے پانی کا استعمال خاص طور سے سرسوتی ندی کے احیا کے لئے کیا جانا ہے۔مفاہمتی عرضداشت کے اہم پہلو اس طرح ہیں:

ہماچل پردیش پاور کارپوریشن لمٹیڈآدی بدری باندھ کی تعمیر اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچے ؍دیگر متعلقہ کام کے لئے کارگزر ایجنسی ہوگی۔

آبپاشی اور آبی وسائل محکمے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ،جل شکتی محکمے کے سیکریٹری، ہماچل پردیش کے چیف انجینئر اور دونوں ریاستوں کے دیگر نمائندے آدی بدری باندھ کے منصوبے کا سروے اور نگرانی کریں گے۔

تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر)میں مہیا کی گئی پروجیکٹ کی مکمل مالی امداد کا انتظام ہریانہ سرکار کے ذریعے کیا جائے گا۔

سوم ندی پر آدی بدری ناتھ باندھ کی تعمیر کے ذریعے جمع شدہ پانی کا استعمال خاص طور سے سرسوتی ندی کے احیا اور سرسوتی ورثے کی ترقی کے لئے کیا جائے گا۔حالانکہ ہماچل پردیش میں پروجیکٹ سے متاثرہ گاؤں کی پینے کے پانی اور آبپاشی کی ضرورتوں کے لئے جمع شدہ پانی کا ایک مناسب حصہ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وشیشور ٹوڈو  نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2602)


(रिलीज़ आईडी: 1805942) आगंतुक पटल : 170
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English