شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

آسام کی ترقی

Posted On: 14 MAR 2022 2:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند  آسام سمیت شمال مشرقی خطے (NER) کی ترقی پر خاص طور سے دھیان دیتی آئی ہے۔ نیتی آیوگ کے پائیدار ترقی کے مقاصد (SDG) انڈیا انڈیکس کے مطابق، جو ہندوستانی ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کی سماجی ، اقتصادی اور ماحولیاتی سیکٹروں میں ترقی کے اعتبار سے ان کے فروغ کو پرکھتی ہے، آسام کا مربوط اسکور جو 19-2018 میں 49 تھا، 20-2019 میں بڑھ کر 55 ہوگیا اور 21-2020 میں مزید بہتری کے ساتھ 57 ہوگیا۔

حکومت ہند آسام سمیت ریاستوں کی ترقی کے لئے متعدد فلیگ شپ اور دیگر اسکیموں پر عملدرآمد کرارہی ہے جن پر متعلقہ انتظامیہ /وزارت / محکمے کے ذریعہ مخصوص اسکیم کے تحت منظور شدہ مالی خاکے کے اندر عمل کرتے ہیں۔ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے ذریعہ مرکزی اعانت والی اسکیموں کی مد میں فراہم کردہ رقومات کے اعدادوشمار شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت نہیں رکھتے جاتے ہیں، آسام سمیت غیر مستثنیٰ وزارتوں/ محکموں کی بجٹ امداد دس فیصد بی بی ایس کے اصل اخراجات درج ذیل ہیں:

سال

قیمت (کروڑ میں)

 

2018-19

46054.80

2019-20

48533.80

2020-21

48563.82

2021-22

(تک 31.12.2021)

38455.57

یہ اطلاع شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U.No:2586

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1805931) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Manipuri