کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

وزارت کیمکلزاور فرٹیلائزر کے محکمے دواسازی نے  ‘‘دواسازی کی صنعت کے استحکام   (ایس پی آئی )’’ اسکیم کے لئے رہنما خطوط  جاری کئے ہیں


کل مالی تخمینہ جاتی  500 کروڑروپے کے ساتھ اسکیم  پورے ملک میں  موجودہ دواسازی کے کلسٹرز  اور  ایم ایس ایم ایز کو ان کی پیداوار ی  ، معیار  اور پائیداری میں بہتری کے لئے مطلوبہ حمایت  پیش کرے گی

اسکیم مشترکہ سہولیات کی تخلیق کے لئے  دواسازی کے کلسٹرز کو مالی امداد فراہم کرکے دواسازی کےشعبے میں  ہندوستان کے ایک عالمی لیڈر کے قیام میں تعاون دے گی

Posted On: 11 MAR 2022 6:29PM by PIB Delhi

وزارت  کیمکلز اور فرٹیلائزر  کے محکمہ دواسازی نے  مالی سال 22-21 سے  مالی سال 26-25 کی مدت کے لئے کل مالی تخمینہ جاتی  500 کروڑروپے کے ساتھ  ‘‘دواسازی کی صنعت کے استحکام (ایس  پی آئی )’’  اسکیم کے لئے  رہنما خطوط جاری  کئے ہیں۔ یہ اسکیم  پورے ملک میں  موجودہ دواسازی کے کلسٹرز   اور ایم ایس ایم ایز  کی  بڑھتی طلب کی تکمیل کرے گی تاکہ ان کی  پیداوار ، معیار  اور پائیداری کو بہتر کیا جاسکے ۔

دواسازی کی صنعت کا استحکام  (ایس  پی آئی )    اسکیم کے مقاصد  دواسازی کےشعبے میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما بنانے کی غرض سے موجودہ انفراسٹرکچر  سہولیات کو مستحکم بنانا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت  دواسازی کے کلسٹرز کو مشترکہ سہولیات کی تخلیق  کے لئے  مالی امداد فراہم کی جائے گی۔  یہ صرف معیار ہی کو نہیں  بنائے گی بلکہ کلسٹر کی  پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گی۔ مزید برآں ایس ایم ایز اور  ایم ایس  ایم ایز کی  پروڈکشن سہولیات  کو  بہتر بنانے کی غرض سے  قومی اور بین الاقوامی  ضوابط  معیارات  (ڈبلیو ایچ  او – جی ایم پی  یا شیڈیول  - ایم ) کے مدنظر  ان کے سرمایہ کے قرضوں  پر سود کی تخفیف  یا سرمایہ کی رعایت مہیا کی جائے گی۔ یہ مزید مقدار اور معیار کی ترقی کی سہولیات  میں اضافہ کرے گی۔

مکمل رہنما خطوط تک رسائی  اس لنک   https://pharmaceuticals.gov.in کے ذریعہ  حاصل کی جاسکتی  ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2574



(Release ID: 1805738) Visitor Counter : 156


Read this release in: Telugu , English , Hindi