جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے  نے سی آئی پی ای ٹی کے تعلیمی احاطوں میں شمسی برق کاری کے لئے سی آئی پی ای ٹی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 11 MAR 2022 6:47PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017GQZ.jpg

 

انڈین رینیویل اینرجی ڈیولپمینٹ ایجنسی لیمٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے آج پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ (سی آئی پی ای ٹی) کے احاطوں کو شمسی برق کاری کی ایک تکنیکی ۔مالی مہارت فراہم کرنے کے خاطر سی آئی پی ای ٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ۔ یہ دونوں ادارے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور کیمیکل اور فرٹی لائزر کی وزارت کے تحت آتے ہیں۔

مفاہمت نامہ پر آئی آر ای ڈی اے کے چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے جبکہ سی آئی پی ای ٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ششیر سنہا نے سینئر عہدہ داروں کی موجودگی  میں دستخط کئے۔

مفاہمت نامہ کے تحت آئی آر ای ڈی اے شمسی ،پی وی یا چھتوں پر شمسی پروجیکٹوں کو نصب کرکے سی آئی پی ای ٹی کے مختلف تعلیمی کیمپس کو شمسی برق کاری میں مدد کرے گا۔قوی امید ہے کہ یہ پروجیکٹ اترپردیش کے وارانسی ،ایودھیا اور کرناٹک کے بیدر میں سی آئی پی ای ٹی کے تعلیمی احاطوں میں شروع ہوگا۔ سی آئی پی ای ٹی شمسی بجلی کے پلانٹ کی تنصیب کے ذریعہ نہ صرف اپنے بجلی کے اخراجات کو کم کرسکے گا بلکہ کاربن کے اخراج میں بھی کمی آئے گی۔

اشتراک کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم صاف توانائی کو اپنانے کے لئے ملک کے ایک اہم قومی ادارے کی مہم میں تعاون کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے تجربات کے اشتراک سے بہترین طریقہ کار کو اجاگر کرے گا اور سبز توانائی کے ذریعہ ملک کی طویل مدتی ترقی کے  عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کا مقصد اپنی توانائی کا 50 فیصد حصہ قابل تجدید وسائل سے حاصل کرنا ہے اور اس طرح کی ساجھیداری  اس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرےگی۔

آئی آر ای ڈی اے نے قابل تجدید توانائی کی صنعت میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے خاطر تقریباً ڈیڑ سال پہلے ایک خصوصی بزنس ڈیولپمینٹ اینڈ کنسلٹینسی ڈیویز ن قائم کیا ہے۔  ملک کی پایہ دار ترقی کے لئے مشاورت کی خدمات فراہم کرنے کی خاطر پچھلے 16 مہینوں کے دوران آئی آر ای ڈی اے نے اس  آٹھویں مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے پہلے ایس جے وی این ،این ایچ پی سی ،ٹی اے این جی ای ڈی سی او ،این ای ای پی سی او ،بی وی ایف سی ایل ، ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل ،اور جی ایس ایل پہلے ہی سبز توانائی کے پروجیکٹوں کے لئے تکنیکی۔مالی مہارت حاصل کرنے کی خاطر آئی آر ای ڈی اے کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کرچکے ہیں۔

آر ای سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لئے آئی آر ای ڈی اے کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنی مشاورتی خدمات دیگر پی ایچ یو اور پرائیویٹ اداروں  کو بھی فراہم کرےگی۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔  و ا ۔ م ش

U. No.2575



(Release ID: 1805723) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi