وزارتِ تعلیم

ڈاکٹر سبھاس سرکار نے شیب پور کے آئی آئی ای ایس ٹی کے آٹھویں سالانہ جلسہ ٔتقسیم اسناد کو خطاب کیا

Posted On: 11 MAR 2022 8:47PM by PIB Delhi

تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج شیب پور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد کو بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ شیب پور کے آئی آئی ای ایس ٹی کے بورڈ آف گونرس کے چیئر پرسن اور ڈائریکٹر پروفیسر پارتھا سارتھی چکرابارتی نے تقریب کی صدارت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سرکار نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد نئی تعلیمی ٹیکنالوجیوں کو اختیار کرنے اور گھر میں دستیاب ہنر کی ترقی کے توسط سے نئے درسی نمونے کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے ذریعہ حاصل کردہ علم قدروں کے قیام میں ان کی مدد کرےگا اور نہ صرف ملک کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ پوری دنیا کی ترقی میں معاون ہوگا۔

انہوں نے اسی بات پر زور دیا کہ یہ وقت ایسا ہے کہ ہم اپنے پرکھوں اور باپ داداؤں کے بارے میں جانیں اور ہندوستانی نظام علم کو درس و تدریس میں شامل کریں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری آئندہ کی نسلیں ’’زیادہ خواب دیکھیں گی اور زیادہ حاصل کریں گی‘‘ اور ہندوستان کو خوشحالی اور عالمی قیادت کی طرف لے جائیں گی۔

اس جلسۂ تقسیم اسناد میں کل1016 طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں۔ اس جلسۂ تقسیم اسناد مین 10 کورسوں کے کل 522 انڈر گریجویٹ طلبہ الگ الگ کورسوں کے 350 پوسٹ گریجویٹ طلبا،5 کورسوں کے دوہری ڈگری کے طلبا اور 129 پی ایچ ڈی اسکالرس، جنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس مدت میں امتحانات پاس کئے،کو ڈگریوں اور انعامات سے نوازا گیا۔

مختلف نظاموں میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے 39 امیدواروں کو میڈل سے نوازا گیا۔

صدر برائے انڈیا گولڈ میڈل میکینکل انجینئرنگ  محکمہ کے سوبھیچھا  پاول کو دیا گیا جنہوں نے تمام دس انجینئرنگ نظاموں کے انڈر گریجویٹس کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گنیش چندرا مترا میموریل تمغہ محکمۂ ریاضیات کے تابانیتا کارمکار کو دیا گیا ۔جنہوں نے تمام نظاموں کے پوسٹ گریجویٹس کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اوقاف کے تمغے ان طلبا کو دئے گئے جو اپنے متعلقہ شعبوں مین پہلے نمبر پر آئے یا کسی خاص موضوع میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کئے۔

*************

 

 

 

ش ح ۔  ا ک  ۔ م ش

U. No.2562



(Release ID: 1805703) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi