اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکسپو2020 دبئی میں  ہندوستانی اسٹیل کا سیکٹر سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لئے تیار


اسٹیل کے وزیر رام چندر پرساد سنگھ نے ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کی موجودگی میں ’اسٹیل ویک‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 11 MAR 2022 6:27PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج دبئی میں ہندوستانی پویلین میں ’اسٹیل ویک ان ایکسپو 2020‘ کا افتتاح کیا۔ اسٹیل ویک کے دوران اس شعبے میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا اور یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لیمٹیڈ ،جے ایس ڈبلیو اسٹیل ،ٹاٹا اسٹیل ،جندل اسٹیل اینڈ پاور لیمٹیڈ اور اے ایم /این ایس انڈیا سمیت اسٹیل کے بڑے ہندوستانی پرڈیوسر کمپنیوں کے سینئر عہدے دار اس موقع پر موجود تھے۔

 

Image

اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ہندوستان میں اسٹیل کے سیکٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت میک ان انڈیا اور میک ان اسٹیل کے ساتھ  اسٹیل کو ایک پسندیدہ مادے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک نئے بھارت کی تعمیر کے ساتھ اسٹیل کے سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔

 

Image

 

انہوں نے حال ہی میں شروع کی گئی پیداوار سے مربوط مراعت کی اسکیم (پی ایل آئی اسکیم) کو اجاگر کیا جو 2030 تک 300 ایم ٹی پی اے کی پیداوری صلاحیت حاصل کرنے ،خاص طور پر ویلیو ایڈڈ اسٹیل کا ہدف حاصل کرنے کی خاطر ہندوستانی اسٹیل کے سیکٹر کو آگے بڑھانے کے لئے کلیدی اسکیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اسٹیل وژن 2047 کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

 

Image

 

وفد نے دانا اسٹیل ،شراف گروپ اور ڈی پی ورلڈ سمیت متحدہ عرب امارات کی اسٹیل کمپنیوں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔وفد نے مقامی تعمیراتی کمپنیوں ،صارفین اور یو اے ای میں اسٹیل درآمد کرنے والوں کے ساتھ ایک گفتگو کے اجلاس کی بھی میزبانی کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹیل کی تجارت کو بڑھانے کے خاطر اشتراک کے امکانات کو سمجھا جاسکے اور بھارت ۔یو اے ای ،سی ای پی اے کے فوائد حاصل کئے جاسکے۔

دبئی ایکسپو 2020 میں ہندوستانی پویلین میں اسٹیل ویک 17 مارچ 2022 کو ختم ہوگا۔

 

Website - https://www.indiaexpo2020.com/

Facebook - https://www.facebook.com/indiaatexpo2020/

Instagram - https://www.instagram.com/indiaatexpo2020/

Twitter - https://twitter.com/IndiaExpo2020?s=09

LinkedIn - https://www.linkedin.com/company/india-expo-2020/?viewAsMember=true

YouTube - https://www.youtube.com/channel/UC6uOcYsc4g_JWMfS_Dz4Fhg/featured

Koo - https://www.kooapp.com/profile/IndiaExpo2020

 

 

دبئی کی ایکسپو 2020 کے بارے میں مزید جانکاری کے لئے لاگ ان کریں:

https://www.expo2020dubai.com/en

*************

 

 

ش ح ۔  و ا ۔ م ش

U. No.2570


(Release ID: 1805699) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi