وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی جی ایس ٹی دہلی کے افسران نے 85 کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی چوری میں 7 فرموں کے سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا

Posted On: 11 MAR 2022 7:36PM by PIB Delhi

 

ای وے بلوں کی گہری جانچ پڑتال کے ذریعے، سی جی ایس ٹی دہلی ایسٹ کمشنریٹ نے پانچ فرموں کے ایک سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا جو اشیاء اور حدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کو حاصل کرنے اور استعمال کرنے میں مصروف تھیں۔

مزید تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ یہ سنڈیکیٹ دو اور اداروں کا استعمال کر رہا تھا، جن کے نام میسرز شری مہاویر انٹرنیشنل اور میسرز گریویٹی انٹرپرائززہیں۔ جی ایس ٹی، ریاست گجرات سے ایک اطلاع بھی موصول ہوئی کہ رجسٹریشن نمبر۔ DL8CAS5941 والی ایک کار کو جو ایک سنڈیکیٹ فرم میسرز بلیو واٹر ایکسپوٹریڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، احمد آباد میں ان کے ذریعے روکا گیا۔ دہلی سے موندرا بندرگاہ تک برآمدی سامان کی مصنوعی نقل و حرکت  دکھانے کے لیے ٹرکوں کے فاسٹ ٹیگ کار پر چسپاں کیے گئے تھے۔ فرضی سپلائی کے سلسلے میں ای وے بل میسرز شری مہاویر انٹرنیشنل نے جاری کیے تھے۔

10 مارچ 2022 کو میسرز شری مہاویر انٹرنیشنل کے مالک اور میسرز گریویٹی انٹرپرائزز میں پارٹنر جناب راکیش کمار جین کے رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔  جناب راکیش کمار جین نے اپنے ایک رضا کارانہ بیان میں  اس بات کا اعتراف کیا  کہ سامان کی حقیقی سپلائی کے بغیر کمپنیوں کے اس گروپ کی طرف سے  رسیدیں وصول اور جاری کی گئی تھی۔

یہ واضح تھا کہ جنا راکیش کمار جین سامان کی حقیقی فراہمی کے بغیر جعلی  رسیدوں اور ای وے بلوں پر جعلی آئی ٹی سی حاصل کرنے اور پاس کرنے کے لیے متعدد فرموں کا استعمال کر رہے تھے۔ اس طریقے سے  چوری کی گئی جی ایس ٹی کی مقدار85 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

لہذا،  اُنہیں 10 مارچ 2022 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 132(1)(b) اور (c) کے تحت بیان کردہ جرائم کے ارتکاب کے لیے گرفتار کیا گیا اور میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پٹیالہ ہاؤس کورٹس، نئی دہلی کے سامنے پیش کیا گیا۔

 

سی جی ایس ٹی دہلی (ایسٹ) کمشنریٹ کی تحقیقات کے ذریعہ اب تک سات فرموں، میسرز وائب ٹریڈیکس، میسرز پرائم مارک ایکسپوٹریڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز بلیو واٹر ایکسپوٹریڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز ٹرانسگلوب ٹریڈیکس پرائیویٹ لمیٹڈ میسرز تروپتی اوورسیز، میسرز شری مہاویر انٹرنیشنل اینڈ میسرز گریویٹی انٹرپرائززکے جعلی آئی ٹی سی ریکیٹ کا پردہ فاش کیا  جاچکا ہے۔ کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

****************

 (ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2563


(Release ID: 1805651) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi