پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے اراکین پارلیمنٹ/ اراکین اسمبلی کو، سوامتوا اسکیم کے تحت ان کے حلقہ ہائے انتخاب میں ڈرون کی پرواز کے آغاز کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس ارسال کرنے کے نظام کا آغاز کیا
تکنالوجی کے مناسب استعمال نے اسکیموں کے مؤثر نفاذ میں شفافیت اور افادیت میں اضافہ کیا ہے
Posted On:
11 MAR 2022 7:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 مارچ 2022:
پنچایتی راج اور دیہی ترقیات کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے ایس ایم ایس کی ترسیل کے نظام کا آغاز کیا، جس کے تحت متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے منتخبہ نمائندوں (اراکین پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین) کو، ان کے متعلقہ حلقہ ہائے انتخاب میں، سوامتوا اسکیم کے تحت سروے کے لیے ڈرون پروازوں کے آغاز کے بارے میں اطلاع فراہم کرانے کے لیے ایس ایم ایس پیغام ارسال کیا جائے گا۔
پیغام رسانی کا یہ نظام منتخبہ نمائندوں کو ایک اہم وسیلہ فراہم کرائے گا اور اسکیم کے بروقت نفاذ میں امداد بہم پہنچائے گا۔
جناب گری راج سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس اسکیم نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب تک ملک کے 116000 سے زائد مواضعات میں ڈرون کی پرواز کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، جس کے لیے سروے آف انڈیا اور ریاستی حکومت کے محکموں کی مشترکہ کوششیں اور باہمی تعاون بھی پیش پیش رہا۔
وزیر موصوف نے اسکیم کے نفاذ کے سلسلے میں بروئے کار لائی جارہی جدید ترین تکنالوجی پر زور دیا۔ سوامتوا اسکیم بہت ہی کم مدت میں بڑے علاقوں کے ٹھیک ٹھیک سروے کے لیے، سروے گریڈ ڈرونس اور سی او آر ایس (مسلسل چلائے جانے والے ریفرینس اسٹیشنز) نیٹ ورک کے مجموعہ کا استعمال کرتی ہے۔ڈرون سروے کے ذریعہ تیار کیے گئے نقشے بہت زیادہ درست، یعنی 5 سینٹی میٹر تک، ہوتے ہیں جو کہ روایتی طریقہ کار کے ذریعہ حاصل نہیں ہوتے۔
جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سرکاری نظام میں تکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دینے کے ساتھ ساتھ زندگی بسر کرنا آسان بنانے اور دیہی عوام کو بااختیار بنانے کے لیے بھی تکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا ہے۔ جناب گری راج سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تکنالوجی کے مناسب استعمال نے شفافیت اور افادیت میں اضافہ لانے کے ساتھ ساتھ اسکیموں کے مؤٔثر نفاذ میں بہتری لانے میں بھی مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ جب سوامتوا اسکیم کے تحت ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد پنچایتوں کا سروے کرکے املاک کے ریکارڈ تیار کیے جائیں گے، تب دستیاب اعدادو شمار ملک بھر میں متعدد اسکیموں کے نفاذ میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار لاجسٹکس اور دیگر خدمات کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
محترم وزیر نے کہا کہ سوامتوا اسکیم کے توسط سے دیہی معیشت میں بھی ایک بڑی مثبت تبدیلی دکھائی دے گی۔ دیہی علاقوں میں صنعت کاری کے جزبہ کے حامل نوجوان سوامتوا اسکیم کے تحت موصول شدہ پراپرٹی کارڈس کے توسط سے بینکوں سے قرض حاصل کرکے اپنے اسٹارٹ کاروبار شروع کر رہے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر محترم وزیر نے کہا کہ تمام عوامی نمائندوں کو ، سوامتوا اسکیم کے تحت منعقد ہونے والی ڈرون پرواز کی تقریب کے موقع پر اپنے متعلقہ علاقہ میں موجود ہونا چاہئے اور اس اسکیم کےمؤثر نفاذ میں اپنا تعاون دینا چاہئے۔
اس موقع پر،پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے کہا کہ ڈرون پرواز کی تقریب کے موقع پر مقامی اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور پنچایتی نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ، سوامتوا اسکیم کے نفاذ کے عمل میں تیزی آئے گی اور کام معینہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوامتوا اسکیم کے تحت 29 ریاستوں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ 1.16 لاکھ مواضعات میں ڈرون پروازوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور تقریباً 31 ہزار مواضعات میں پراپرٹی کارڈس تیار کیے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر نے ایک پرزنٹیشن تیار کی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار، شہری ہوابازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب امبر دوبے، سروے آف انڈیا کے ڈی ایس جی جناب نرمالیندو کمار، این آئی سی۔جی آئی ایس کے ڈی ڈی جی، جناب وشنو چندرا اور سائنس و تکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) اور پنچایتی راج کی وزارت کے افسران نے بھی کرشی بھون، نئی دہلی میں منعقدہ اس لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2508
(Release ID: 1805263)
Visitor Counter : 196