کوئلے کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے شاندار ہفتے کی تقریبات کے حصے کے طور پر وزارت کوئلہ نے دیہی برق کاری کی ارتقا پر گفت و شنید کااہتمام کیا
Posted On:
10 MAR 2022 5:06PM by PIB Delhi
ہندوستان کے امرت کال میں داخل ہونے اور ا ٓزادی کے 75 سا لوں کاجشن منانے کے لئے وزارت کوئلہ‘‘ آزادی کاامرت مہوتسو’’ کے شاندار ہفتہ کی تقریبات کےحصے کے طو رپر 7 سے 11 مارچ 2022 تک پورے ملک میں خصوصی تقریبات اور پروگراموں کااہتمام کررہی ہے ۔
آج وزارت میں شاندار ہفتے کی تقریبات اپنے چوتھے دن میں داخل ہوگئیں جس کی تھیم ‘‘75 سا ل پر حصولیابیاں ’’ہے۔‘‘ ہندوستان میں دیہی برق کاری کے عمل کی ارتقا: ایک تاریخی نقطہ نظر’’ کے موضوع پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر اتل کمار نے ورچوئل طور پر وزارت کوئلہ کےسینئر افسران اور سی پی ایس یوز کی موجودگی میں گفتگو کی۔
وزارت میں 75 سال کی حصولیابیوں کے موضوع پر ایک نظم خوانی کامقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ وزارت کے حکام نے بڑی تعداد میں پروگرام میں حصہ لیا ۔
خون کے عطیہ کے کیمپ کا دوسرا دور وزارت کے ذریعہ منعقد کیا گیا اور بڑی تعداد میں ملازمین نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا جیسا کہ انہوں نے آزادی کے ا مرت مہوتسو کے شاندار ہفتے کی تقریبات کے افتتاحی تقریب میں کیا تھا ۔
ہفتے بھر کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے سا تھ آزادی کا امرت مہوتسو کاشاندار ہفتہ 11 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔
حکومت ہند ہندوستان کے آزادی کے 75 سال پر آزادی کاامرت مہوتسو منارہی ہے ، جس میں ترقی پذیر ہندوستان اور اس کی شاندار تاریخ کے 75 سال کاجشن شا مل ہے ۔ آزادی کاامرت مہوتسو کا سرکاری سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا ، جس میں ہماری آزادی کے 75 سال کی یادگار منانے کے لئے 75 ہفتوں کے پروگرام کا اہتمام کیا ۔ یہ پروگرام 15 اگست 2023 کو ختم ہوں گے ۔
*************
ش ح- ا ک– ف ر
U. No.2474
(Release ID: 1804992)
Visitor Counter : 192