اسٹیل کی وزارت
ایکسپو 2020 دبئی میں بھارت کا پویلین فولاد کے شعبے میں مواقع اورامکانات کواجاگر کرنے کے لئے پوری طرح تیار، فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ اس پویلین کا افتتاح کریں گے
بھارت کے پویلین میں ‘‘فولاد کا ہفتہ’’ منانے کے لئے بھارت کے فولاد تیار کرنے والے سرکردہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے
Posted On:
09 MAR 2022 8:22PM by PIB Delhi
ایکسپو2020 دبئی میں بھارت کاپویلین 11 مارچ 2022 سے ‘‘فولاد کاہفتہ’’ منانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ایک ہفتہ طویل یہ تقریب 17 مارچ2022 کو اختتا م پذیر ہوجائے گی۔ اس دوران بھارت میں فولاد کے شعبے میں مہارت کو نمایاں کیا جائے گا اور بھارت کے فولاد کے شعبے میں مواقع کے ساتھ ساتھ کاروباری امکانات کو اجاگر کیا جائے گا۔
فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ بھارتی وفد کی قیادت کریں گے ۔ اس وفد میں سیل، جے ایس ڈبلیو، جے ایس پی ایل، ٹاٹا اسٹیل، این ایس / اے ایم انڈیا سمیت بھارت کے فولاد تیار کرنے وا لے سرکردہ اداروں کے سینئر عہدیداران شامل ہیں ۔
یہ وفد، بھارت کے فولاد کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کی غرض سے مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی ابوظبی کے سرکردہ عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ دبئی چیمبرس آف کامرس، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فولاد تیار کرنے والے سرکردہ اداروں اور فولاد کی صارفین کمپنیوں کے سینئر عہدیداران کے ساتھ بھی میٹنگوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے تاکہ بھارت کی فولاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کے لئے مواقع تلاش کئے جاسکیں اوربھارت میں فولاد کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جاسکے۔ فولاد کے ہفتے کے دوران اسپیشلٹی اسٹیل کے لئے 6322 کروڑ روپئے کی پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس کے انعقاد کا بھی پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ یہ وفد مقتدر ملکوں کے پویلین بھی دیکھنے جائے گا۔
ایکسپو 2020، دبئی میں بھارت کے پویلین کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے، براہ مہربانی درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: ۔
Website - https://www.indiaexpo2020.com
Facebook - https://www.facebook.com/indiaatexpo2020
Instagram - https://www.instagram.com/indiaatexpo2020
Twitter - https://twitter.com/IndiaExpo2020?s=09
LinkedIn - https://www.linkedin.com/company/india-expo-2020/?viewAsMember=true
YouTube - ttps://www.youtube.com/channel/UC6uOcYsc4g_JWMfS_Dz4Fhg/featured
Koo - https://www.kooapp.com/profile/IndiaExpo2020
ایکسپو 2020 دبئی کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی ملاحظہ کریں:
https://www.expo2020dubai.com/en
مزیدمعلومات یا میڈیا کے کسی بھی سوال کے لئے برائے مہربانی رابطہ کریں:
جناب کلدیپ سنگھ
اے پی سی او ورلڈ وائڈ
موبائل: +919711306379
ای میل : kusingh@apcoworldwide.com
محترمہ شالنی سہگل
اے پی سی او ورلڈ وائیڈ
موبائل : +91 9619736883
ای میل : ssaigal@apcoworldwide.com
*************
ش ح-ع م– ف ر
U. No.2432
(Release ID: 1804673)
Visitor Counter : 150