کوئلے کی وزارت

بجلی کی مانگ میں اضافہ کے باوجود کوئلے کی درآمدات میں خاطر خواہ کمی درج کی گئی ہے

Posted On: 08 MAR 2022 3:16PM by PIB Delhi

کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی مانگ میں اضافے کے باوجود بھارت نے درآمدات میں خاطر خواہ کمی درج کی ہے۔ اپریل تا دسمبر 2021 کے دوران تمام طرح کے نان کوکنگ کوئلے کی درآمد 20.52 فیصد کم ہو کر 117.507 ملین ٹن (MT) رہ گئی۔ اس سے قبل یہ مقدار مالی سال 2020 کی اسی مدت میں 147.85 ملین ٹن تھی۔

مالی سال 2020 کی اسی مدت کے مقابلے  میں  دسمبر 2021 تک  پاورسیکٹر میں بنیادی طور پر استعمال کئے  جانے والے غیر کوکنگ کوئلے کی درآمد 59.20 فیصدسے کم ہو کر 52.49 ملین ٹن سے 21.41 ملین ٹن رہ گئی ہے ۔

وہیں اپریل سے دسمبر 2021 کی مدت میں کوئلہ کی کل درآمد بھی 13.82 فیصد سے کم ہو کر 160.84 ملین ٹن ہو گئی۔ اس سے پہلے مالی سال 2020 کی اسی مدت کے دوران یہ تخمینہ 186.65 ملین ٹن تھا۔ اس کے نتیجے میں اس سال زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بچت ہوئی ہے، خاص طور پر جب بین الاقوامی بازار میں کوئلے کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں۔ چونکہ کوئلے کی اضافی دستیابی سے اس کی درآمد کے متبادل میں مدد ملے گی، اس کے مد نظر کوئلے کی گھریلو پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دسمبر 2021 تک 12.10فیصد اضافہ کے ساتھ  727.39 بلین یونٹ گھریلو کوئلے پر مبنی بجلی پیدا کی گئی ہے۔ اس سے پہلے مالی سال 2020 کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 648.843 بلین یونٹ تھی۔ اس کے ساتھ ہی، درآمد شدہ  کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار  اپریل سے دسمبر 2019 کے دوران 69.56 بلین یونٹ درج کی گئی تھی۔ یہ رواں مالی سال 2022 کی اسی مدت میں 53.10 فیصد سےکم ہو کر 32.62 بلین یونٹ رہ گئی ہے۔

کووڈ-19 وبا کی وجہ سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے مالی سال 2020-21 کو موازنہ کے مقصد سے نہیں لیا جا رہا ہے ۔

بھارت دنیا کا تیسرا سب سے توانائی استعمال کرنے والا ملک ہے اور ہر سال 4.7 فیصدی کی شرح سے بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔کوئلہ  کی وزارت نے کوئلے کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لئے ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کے وژن کے ساتھ کئی بڑی اصلاحات کی ہیں۔ کیپٹیو کانوں کے پٹے داروں کو پلانٹ کے اختتامی استعمال کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد کل اضافی پیداوار کا 50 فیصد تک کوئلہ یا لگنائٹ فروخت کرنے کی اجازت دینے کے لیے وزارت نے ایم ایم ڈی آر (ترمیم شدہ)ایکٹ 2021 کے تحت معدنی رعایت (ترمیم شدہ) رولز، 1960 میں بھی ترمیم کی ہے۔ اس ترمیم کے ساتھ، وزارت نے کیپٹیو کوئلہ بلاکوں کی کان کنی کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے بازار میں اضافی کوئلے کی پیداوار کی راہ ہموار کردی ہے، جس کی وجہ سے مالی سال 2022 کی اسی مدت کے دوران کوئلے کی پیداوار میں 36.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ دسمبر 2019 تک کے 45.47 ملین ٹن سے بڑھ کر 62.18 ملین ٹن ہو گئی ہے۔

ان اصلاحات کی وجہ سے کوئلے کی ملکی پیداوار میں 8.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیز، دسمبر 2021 تک کوئلے کی کل پیداوار 522.34 ملین ٹن رہاہے جبکہ مالی سال 2020 کی اسی مدت میں 480.62 ملین ٹن تھی۔

 

*************

 

ش ح ۔ س ک۔ ف ر

U. No.2388

 



(Release ID: 1804296) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi