وزارت دفاع

چیف آف اسٹاف کمیٹی کے کارگزار صدر کے ذریعے میک گریگر میموریل میڈلز پیش کئے گئے

Posted On: 08 MAR 2022 5:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی:08؍مارچ2022:

چیف آف اسٹاف کمیٹی کے کارگزر سربراہ (سی او ایس سی)اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے، نے چار ایوارڈ یافتگان کو  باوقار یو ایس آئی میک گریگر میموریل میڈلز سے سرفراز کیا۔ ان میں ہندوستانی فوج سے دو اور ہندوستانی بحریہ و بری فوج کے ایک ایک نوجوان شامل ہیں۔ انہیں جاسوسی اور کھیلوں میں حوصلہ مند مظاہروں میں اعلیٰ ترین حصولیابیوں کے لئے اس میڈل سے نوازا گیا ہے۔قومی سلامتی اور فوجی امور پر تحقیق اور صلاح و مشورے کےلئے 1870ء میں قائم شدہ ہندوستان کے سب سے قدیم ٹری-سروس تھنک ٹینک یونائیٹیڈ سروس انسٹی ٹیوشن (یو ایس آئی)میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں ہندوستانی فوج کی اعلیٰ شخصیتوں مسلح افواج کے عملے نے حصہ لیا۔

میک گریگر میموریل میڈل کا قیام 3جولائی 1988ء کو میجر جنرل سر چارلس  میٹکاف میگ گریگر ، کے سی بی، سی ایس آئی، سی آئی ای،  یو ایس آئی کے بانی کی یاد میں عمل میں آیا تھا۔ابتداءمیں یہ میڈل فوجی جاسوسی اور وسط ایشیاء ، افغانستان، تبت اور برما میں برطانوی فوج کی مہموں  جیسے کھوج کے سفر کے لئے  دیا جاتا ہے۔ آزادی کے بعد حوصلہ مند سرگرمیوں کے لئے بھی یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ لیا گیا ۔ یہ میڈل ہندوستانی مسلح افواج خطہ جاتی فوج اور آسام رائفلز کے برسرکار اور سبکدوش تمام رینکوں کےلئے کھلا ہوا ہے۔

چار ایوارڈ یافتگان کے توسیفی خط کی اہم خصوصیات اس طرح ہیں:

ہندوستانی بحریہ کے سنجے کمار چیف ای(پی)2019-2018 کے دوران انہوں نے لا الٹرا 111کلومیٹر میں حصہ لیا، جو اگست 2018 میں کھار ڈنگلا درّے کو عبور کرنے سمیت سب سے مشکل دور تھی۔انہوں نے18 ستمبر  کو  سولانق اسکائی الٹرا (60 کلو میٹر)میں بحری ٹیم میں پہلا مقام حاصل کیا اور دسمبر 2018 میں بارہ گھنٹے کے اسٹیڈیم رنن (110کلو میٹر) میں رنر اپ کا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 19 جون کو ہائی 5ہیل ریز  (211 کلو میٹر) کا فارمیٹ بھی جیتا اور ممبئی –گوا الٹرا ری لے  میں (563کلو میٹر)اگست 2019 میں نیا انڈیا بک آف ریکارڈ بھی قائم کیا۔

آرمی ایڈونچر نوڈل سینٹر (ہینڈ گلائڈنگ)اسکول آف آرٹیلری، دیولالی کے حولدار (آپریشنل)(اب نائب صوبے دار)سنجیو  کمار نے 12دسمبر 2018ء کو آٹھ گھنٹے 43منٹ تک اوپر رہ کر پاورڈ ہارنیس ہینگ گلائڈر میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے راجستھان میں سورت گڑھ سے باڑ میر تک 465.33کلومیٹر کے فاصلے پر رہ کر قائم کیا۔ ان کی حصولیابی کو انڈیا بک آف ریکارڈز ، لمکا بک آف ریکارڈز  اور ایشیا ء بک آف ریکارڈز  میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایسا کرکے 313.13 کلومیٹر کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

انڈین ایئرفورس کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈونچر کے ایم ڈبلیو او انشو کمار تیواری کو ہندوستانی مسلح افواج کی ہوائی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کےلئے کھاردنگلا درّے (17982 فٹ)پر پیراشوٹ لینڈنگ کی جانچ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اس میں انہوں نے 8اکتوبر 2020ء کو 24000 فٹ سے کامیابی کے ساتھ چھلانگ لگائی ، جس سے عالمی تاریخ میں پہلی بار اس اہم پیراشوٹ سسٹم کی آپریشنل قانونی حیثیت قائم ہوئی۔

پیرا اسپیشل فورس بٹالین میجر اجے کمار سنگھ  نے لداخ کے کراکورم سے اترا کھنڈ تک 1660 کلومیٹر طویل اے آر ایم ای ایکس 21(ایس کے آئی مہم)کی منصوبہ سازی کی تربیت دی اور کامیابی کےساتھ اس کی قیادت کی۔ اس کے ساتھ ہی موسم سرما کے دوران 119 دنوں کے لئے عظیم ہمالیہ میں 18000فٹ سے اوپر 26 اُوبڑ کھابڑ درّوں کو عبورکیا۔ اس کھوج نے انتہائی بلندی والے علاقوں میں فوجی مہموں کے لئے بہتر سمجھ اور اہلیت کو پیدا کیا۔

آزادی سے قبل ایوارڈ یافتگان کی کہکشاں کے درمیان کیپٹن ایف ای ینگ ہسبینڈ (1890)کو تبت میں مہم کےلئے اور میجر جنرل چارلس وِنگیٹ نے برما میں چنڈٹ آپریشن کے کےلئے یہ ایوارڈ وضع کیا گیا تھا۔ آزادی کے بعد میجر زیڈ سی بخشی ، وی آر سی کو فوجی جاسوسی کےلئے 1949ء میں اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے جنرل نروانے نے ہندوستان کی اسٹریٹیجک تہذیب اور مستقبل کے فوجی قائدین کی پیشہ ورانہ تربیت میں اس کے عظیم تعاون کے لئے یو سی آئی کی ستائش کی۔انہوں نے فوجی کھوج اور غیر معمولی حوصلہ مند کھیلوں کی وراثت کو آگے بڑھانے میں یو ایس آئی کے رول کی بھی ستائش کی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو ان کی غیر معمولی صلاحیت ، حوصلے اور مضبوط عہد کے لئے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور ایوارڈ یافتگان کے کارنامے دوسرے لوگوں کو بھی تحریک دیں گے اور ادارے اور ہندوستان کے لئے فخر کا موقع لانے کےلئے ان کی مثالوں پر عمل کرنے کیلئے دوسرے لوگوں کو بھی متحرک کریں گے۔

 

01.jpeg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2365)



(Release ID: 1804205) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil