کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے 10 مارچ سے 25 اپریل 2022 تک برقی مشینوں (اے سیز اور  ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے لیے درخواست ونڈو کو دوبارہ کھول دیا تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو اسکیم کا فائدہ اٹھانے کا دوسرا موقع دیا جا سکے

Posted On: 07 MAR 2022 6:35PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم کے ‘آتم نر بھر بھارت’ پر لبیک کہتے ہوئے، 7.04.2021 کو ائیر کنڈیشنرز (اے سیز) اور ایل ای ڈی لائٹس کے اجزاء اور ذیلی اسمبلیوں کی تیاری کے لیے وائٹ گڈز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دے دی تھی، جس کا مقصد مینوفیکچرنگ کو بنیادی حیثیت دینا اور ہندوستان کی ترقی کو آگے اور ملازمتیں پیدا کرنے میں اس کی اہمیت پر زور دینا ہے۔ اس اسکیم کو سات سال کی مدت میں مالی سال 2022-21 سے مالی سال 2029-28 تک نافذ کیا جانا ہے اور اس پر آنے والی لاگت  6,238 کروڑ روپے ہے۔

اس اسکیم کو ڈی پی آئی آئی ٹی نے 16.04.2021 کومشتہر کیا تھا۔ اسکیم کے رہنما خطوط 04.06.2021 کو شائع کیے گئے تھے۔ اسکیم کے رہنما خطوط میں کچھ اصلاحات 16.08.2021 اور 24.02.2022 کو جاری کی گئیں۔ درخواست دہندگان کو اپنے پروگرام پر غوروخوض کرنے کے لئے  مارچ 2022 تک یا مارچ 2023 تک کی رعایت دی گئی تھی۔

اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں 15.06.2021 سے 15.09.2021 تک ایک ویب پورٹل کے ذریعے طلب کی گئیں جس کا  یو  آر ایل : https://pliwhitegoods.ifciltd.com ہے۔مجموعی طور پر 52 کمپنیوں نے اپنی درخواست داخل کی تھی۔

تمام درخواستوں کی جانچ کے بعد، 4,614 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کےحامل  42 درخواست دہندگان کو عارضی طور پر پی ایل آئی اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ درخواست دہندگان میں 26 ایئرکنڈیشنرز بنانے والے شامل ہیں جو  3,898 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا انتظام رکھتے ہیں اور16 ایل ای ڈی لائٹس کی مینوفیکچرنگ کرنے والے جن کی سرمایہ کاری کی رقم 716 کروڑ  روپے ہے۔

اضافی درخواستیں اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کی شق 9.2 کے تحت انہی شرائط و ضوابط پر طلب کی جاتی ہیں جو کہ 04 جون 2021 کو جاری کردہ اسکیم کے رہنما خطوط میں بیان کی گئی ہیں، اور یہ وقتاً فوقتاً  ہونے والی ترمیم کے مطابق ہوتا ہے ۔یہ رعایت صرف اسکیم کی باقی مدت کے لیے دستیاب ہوگی۔

 

اسکیم کے لیے درخواست وصولی کی  سہولت 10 مارچ سے 25 اپریل 2022 تک (بشمول) اسی آن لائن پورٹل پر کھلی رہے گی جس کا یو آر ایل : https://pliwhitegoods.ifciltd.com ہے۔ درخواست وصولی کی  اس سہولت  کے بند ہونے کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

مربوط اسکیم کے رہنما خطوط https://pliwhitegoods.ifciltd.com/ اور ڈی پی آئی آئی ٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جس کا یو آر ایل  :https://dpiit.gov.in ہے۔

************

ش ح ۔ س ب ۔ ر ض

U. No.2336

 


(Release ID: 1803815) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Tamil