کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 وزارت کوئلہ کی طرف سے منعقدہ کوئلے کو گیس کی شکل  دینے سے متعلق  ویبنارمیں  100سے زیادہ ماہرین شرکت کی


2030تک 100ملین ٹن گھریلو کوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے کے اہداف ہیں

ماہرین نے دیسی گیس کی شکل دینے کی ٹکنالوجی کو فروغ دینے کی اپیل کی

کوئلہ کو گیس کی شکل دینا –کوئلے کے شعبے کا صاف متبادل ہے

Posted On: 04 MAR 2022 7:31PM by PIB Delhi

آج یہاں توانائی برائے پائیدارترقی کے موضوع پر  ایک ویبنارکا افتتاح کرتے ہوئے  وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہاکہ ‘‘ چارگیس کی شکل دینے والے پروجیکٹس  کوئلے کو گیس کی شکل دینے کی تکنیکی اورمالیاتی عمل داری کے بنانے میں مدد گارثابت ہوں گے ۔ ’’کوئلے کو گیس کی شکل دینا 6موضوعا ت میں سے ایک تھا ، جس پر بیک وقت 6جلسوں میں بحث کی گئی ۔ یہ مابعد بجٹ ویبناروں کے سلسلے میں نواں ویبنارتھا ، جسے وزیراعظم نے خطاب کیا۔کوئلے کے سکریٹری ڈاکٹرانل کمارجین نے کوئلے کی وزارت کے ذریعہ کوئلے کو گیس کی شکل دینے سے متعلق منعقدہ ویبنار کو خطاب کیا۔ انھوں نے مناسب تجارتی ماڈل پرزوردیا تاکہ صرف عوامی شعبہ ہی نہیں بلکہ نجی شعبہ بھی کوئلے کو گیس کی شکل دینے سے متعلق پلانٹ کے قیام میں اپنا کردار اداکرے ۔ ویبنار میں چھ ممتاز مقررین جس میں نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹروی کے سارسوت بھی شامل ہیں ، نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرسارسوت نے مظاہراتی پلانٹوں کے قیام پرزوردیا تاکہ دیسی ٹکنالوجی کو فروغ دیاجاسکے اورکوئلے کو گیس کی شکل میں بدلنے والے پلانٹوں کے قیام کے لئے پی ایل آئی اسکیم کو متعارف کرایاجاسکے ۔ انھوں نے ٹیکسیشن ، ریاستی محصول ، نقل وحمل اوررکھ رکھاؤ اوراٹھانے رکھنے کے محصولات کے سلسلے میں کیمیاوی اشیاء اورایندھنوں کی پیداوار کے لئے ای پی سی طریقہ کار کے توسط سے کول انڈیا لمیٹڈ اور ترجیحاتی طورپر اس کے معاون اداروں کے ذریعہ کوئلے کو گیس کی شکل دینے کی لاگت کو موزوں بنانے کی تجویز پیش کی ۔

جلسے کے دوران  دونوں جے ایس پی ایل کا موجودہ پلانٹ اورٹی ایف ایل کا زیرتعمیر پلانٹ کی جھلکیاں جنرل اسٹیل اورپاورلمیٹڈ  کے منیجنگ  ڈائرکٹر جناب وی آر شرما اور تالچیرفرٹیلائزر لمیٹڈ کے منیجنگ  ڈائرکٹر جناب ایس این یادو کے ذریعہ اشتراک کی گئیں ۔

مزید برآں ، جناب یادونے کوئلے کو گیس میں تبدیل  کرنے والے اہم عناصر جیسے کے دیسی ٹکنالوجی کی ترقی ، مسلسل معیار کے لئے پالیسی وضع کرنا اورکوئلے کی غیرمنقطع  سپلائی اور ٹی ایف ایل کی طرف سے سامنا کرنے والے چیلنجز کی طرف اشارہ کیا۔100سے زیادہ ماہرین نے اس جلسے میں شرکت کی اورسوال وجواب کے سیشن میں کھل کرکافی بات چیت کی گئی ۔ نیز تھرمیکس پلانٹ اوربھیل (بی ایچ ای ایل ) پلانٹ کے تحقیق اورترقی کا اشتراک کیاگیا۔ سی آئی ایل کے چیئرمین نے بھی امونیم نائٹریٹ کو پیداکرنے کے لئے دیسی کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے والے پلانٹ کی ترقی میں بی ایچ ای ایل کے ساتھ ہاتھ ملا نے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہارکیا۔

دوسری سیشن میں کوئلے کے اڈیشنل سکریٹری جناب وی کے تیواری نے اہم چھ  ماحصل نکات پرروشنی ڈالی جو اس طرح تھے :گیس میں تبدیل کرنے والے پروجیکٹس کے لئے کوئلے کی دستیابی ،تجارتی  سطح پردیسی گیس میں تبدیل  کرنے والی ٹکنالوجی کی ترقی ، سنتھیٹک گیس سے میتھانال کی پیداوار  کے لئے دیسی ٹکنالوجی کی ترقی ، کول گیسی فیکیشن سے حاصل شدہ دیسی مصنوعات  کی مارکیٹنگ کے لئے مناسب پالیسی کی  گنجائش اور ابتدائی مرحلے میں گیس میں تبدیل کرنے والے پروجیکٹس کی مالی  امداد اور پروجیکٹوں کے قیام کے لئے تمام تجارتی ماڈلس کو انجام دینا ۔ کوئلے کے ایڈیشنل سکریٹری نے   یہ بیان دیتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ان تمام اقدامات کے ذریعہ 2030تک گھریلو کوئلے کو کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کا 100ملین ٹن کا ہدف حاصل کرلیاجائیگا اورپائیدار کوئلے کی افادیت کی نئی راہ پیداہوگی ۔

*****

ش ح ۔اک  ۔ ع آ

U-2298


(Release ID: 1803549) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi