شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اروناچل پردیش کے ہولونگی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا منصوبہ


ہوائی اڈے میں مصروف اوقات کے دوران  200مسافروں کی گنجائش  کی سہولت

ہولونگی ہوائی اڈے کاآغاز 15اگست ، 2022سے

Posted On: 03 MAR 2022 7:32PM by PIB Delhi

اروناچل پردیش کی  دارلحکومت کے لئے فضائی رابطے کی اہمیت کو ملحوظ نظررکھتے ہوئے اے اے آئی نے  ایٹہ نگرسے 15کلومیٹرکے فاصلے پر ہولونگی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کے کام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیاہے ۔تقریبا 645کروڑروپے کی لاگت کے ساتھ اس منصوبے کے تعمیراتی کام میں  ہوائی اڈے کے فرش کی تعمیر ، فضائی پٹی کی جانب تعمیراتی کام  ، ٹرمنل عمارت اور شہرکی جانب  تعمیراتی  کام شامل ہیں ۔

مجوزہ ہوائی اڈے کو اے -320زمرے کے طیارے اور اے -321قسم کے طیارے کے لئے 500میٹرلمبی ہوائی پٹی کی توسیع کے لئے ڈیزائن کیاگیاہے ۔ اس سے پہلے  4100اسکائرمیٹررقبے والی ٹرمنل عمارت میں مصروف اوقات کے دوران  200مسافروں کی گنجائش کی صلاحیت ہوگی ۔ 8چیکنگ کاؤنٹروں سے لیس یہ ٹرمنل عمارت مسافروں کے لئے تمام جدیدترین سہولیات مہیاکرے گی ۔

اس منصوبے کا ترقیاتی کام پوری آب وتاب سے جاری ہے اور فضائی پٹی کے گردونواح  کا تقریبا 80فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ نئی عبوری ٹرمنل عمارت کی تعمیراتی پیش رفت 30فیصدہے ۔ 15اگست ، 2022کو ہوائی اڈے  کے آغاز  کا منصوبہ ہے ۔

بارش کے پانی کے تحفظ کے نظام اور پائیدار زمین کی تزئین کے ساتھ ٹرمنل توانائی سے  مکمل طورپر مربوط ایک عمارت ہوگی ۔ ترقیاتی کام میں  اے ٹی سی ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک ، فائراسٹیشن ، میڈیکل سینٹراوردیگر ذیلی کاموں کی بھی تعمیرکامنصوبہ ہے ۔

عمارت کا ڈیزائن اس کے گردونواح میں موجود دلکش مناظر سے متاثرہے ۔سیدھی سپاٹ لائنوں اورزاویوں کی جیومیٹری سے عمارت کی چھت کا ڈیزائن قدرتی شکل رکھتاہے اور دیکھنے والوں سے اس کا براہ راست رابطہ قائم ہوتاہے ۔عمارت کے اندرونی حصے کی بناوٹ کا انداز کچھ ایسا ہے کہ مسافروں کو سکون کا جذبہ فراہم کرتاہے ۔ یہ خالی جگہ چھوڑکر، کچھ پوشیدہ خدمات اور ایک شیشے کی دیوار کے ساتھ  کامیابی سے حاصل کیاگیاہے ، جس سے دیکھنے والے کو ہمالیہ کی پہاڑیوں کے مناظر کی دلکش پنورماخوبصورتی سے جوڑا جاسکے ۔

معززوزیراعظم نے ریاست بھرمیں جدید بنیادی ڈھانچے کو ترقی دیکر اروناچل پردیش کو جنوب مشرقی ایشیاکے ایک گیٹ وے کے طورپر تبدیل کرنے پرزوردیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011PQ6.jpg

میڈیکل سینٹرکا تعمیراتی کام ترقی کی راہ پر

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H6DF.jpg 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H1OT.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U7NA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005C8Q5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006KMFO.jpg

شہرکی جانب مجوزہ ڈیزائن

*****

ش ح ۔ام ۔ ع آ

U-2211


(Release ID: 1802838) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Manipuri