مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستان نے نئی دلی میں ایریا آفس اور انوویشن سینٹر کے قیام کے لئے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ساتھ ہوسٹ کنٹری ایگری مینٹ پر دستخط کئے

Posted On: 03 MAR 2022 7:41PM by PIB Delhi

کمیونیکیشن کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور ایچ ای ہولن زاؤ، انٹرنیشنل کمیونیکیشن (آئی ٹی یو) کے سکریٹری جنرل نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو کے ایریا آفس اور انوویشن سینٹر کے قیام کے لئے ہوسٹ کنٹری ایگری مینٹ (ایچ سی اے) پر 3 مارچ 2022 کو دستخط کئے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QN68.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H3JM.jpg

 

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین اقوام متحدہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجیز- آئی سی ٹیز کی ایک خصوصی ایجنسی ہے۔ آئی ٹی یو کے پاس فی الحال 193 ممالک کی رکنیت ہے اور تقریباً 900 نجی اوراکیڈمک ادارے ہیں۔

دہلی میں آئی ٹی یو کی ایریا آفس اور انوویشن مرکز جنوبی ایشیا کے ممالک یعنی افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران،مالدیب، نیپال، سری لنکا اور ہندوستان کی خدمت کرے گا۔ہوسٹ کنٹری ایگری مینٹ ایریا آفس کے قیام اور آپریشن کے لئے قانونی اور مالی فریم ورک مہیا کرتا ہے۔

ایریا آفس کے پاس ایک انوویشن سینٹر بھی ہوگا، جس کے بارے میں امید ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں ٹیلی  کمیونیکیشن ٹکنالوجیز میں تحقیق وترقی کو قوت دے گا۔ انوویشن سینٹر اکیڈمیوں، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کو مواقع فراہم کرے گا، تاکہ وہ اپنی  اختراع عالمی اسٹیج پر دکھا سکیں۔  ہوسٹ کنٹری ایگری منٹ پر دستخط کے بعد ایریا آفس اور انوویشن سینٹر کے بارے میں امید ہے کہ 2022 کے وسط تک کام کرنا شروع کردے گا۔

سوئٹزر لینڈ کے جنیوا میں ہونے والے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈڈائریزیشن اسمبلی -20 (ڈبلیو ٹی ایس اے-20)  کے دوران ایک ورچوئل تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ڈبلیو ٹی ایس اے  آئی ٹی یو کا ایک 4 سالہ عالمی کانفرنس ہے، جس کا مقصد انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجیز (آئی سی ٹیز) کے اسٹینڈڈائریزیشن کے لئے وقف ہونا ہے۔ہندوستان نے یہ تجویز رکھی ہے کہ وہ اگلے ڈبلیو ٹی ایس اے جو کہ 2024 میں ہونا ہے کی میزبانی کرے گا۔

ہندوستان ٹیلی کام معیارات کی ترقی کی جانب مضبوط اقدامات کرتا رہا ہے۔ ہندوستان کے اندر ترقی دی گئی 5 جی آئی معیارات کو اب آئی ٹی یو کے ذریعہ 5جی کے لئے 3 ٹکنالوجیز میں سے ایک کے طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔1.2 ارب سے زیادہ  ٹیلی کام سبسکرائبر،اسٹارٹ  اپس اور انوویشن ہب کے ایک مستحکم ایکو سسٹم کے ساتھ ہندوستان بامعنی طریقہ سے ٹیلی کام معیارات کو مزید ترقی دینے میں لگا ہوا ہے۔

************

ش ح۔اک ۔ع ر

U. NO : 2214



(Release ID: 1802831) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Telugu