صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو179.14کروڑ سے زیادہ ویکسین خوراک فراہم کی گئیں
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 15.49 کروڑ سے زیادہ بچے ہوئے غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں
Posted On:
04 MAR 2022 9:41AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کا 16جنوری 2021 سےآغاز کیاگیاتھا۔سبھی کوکووڈ-19 سے بچاؤ کاٹیکہ لگائے جانے کے نئے مرحلے کاآغاز21 جون 2021 کوکیاگیاتھا۔ اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکے اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپربھارتی حکومت ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی مدد ومعاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، بھارتی حکومت ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75 فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔
ویکسین کی خوراکیں
|
)4؍مارچ 2022کے مطابق)
|
فراہم کی گئی خوراکیں
|
1791449670
|
بچی ہوئی خوراکیں
|
154934846
|
حکومت ہند نے ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 179.14کروڑ کے قریب (1791449670) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔
مزید برآں 15.49 کروڑسے زیادہ (154934846) بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جن کو ا بھی استعمال کیاجانا ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.2207
(Release ID: 1802819)
Visitor Counter : 147
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Urdu
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam