وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے مختلف زمروں میں سودیش درشن ایوارڈز شروع کیے  اور ان کے لئے  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے اینٹریز مدعو کی ہیں

Posted On: 03 MAR 2022 5:49PM by PIB Delhi

ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ اور نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں کی کوششوں کا اعتراف کرنے  کے لیے وزارت سیاحت نے مختلف زمروں میں سودیش درشن ایوارڈز قائم کیے ہیں۔ ان ایوارڈز کے ذریعہ  بہترین طریقہ کار کو نمایاں کیا جائے گا  جن میں منصوبہ بند مقاصد کا حصول، اختراعی نقطہ نظر، منصوبہ بندی، ڈیزائن اور آپریشنز میں پائیداری کے اصولوں کو اختیار کرنا، پروجیکٹ کی موثر نگرانی، پریری فیرل ڈیولپمنٹ میں نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت اور بہترین آپریشنز اور رکھ رکھاؤ وغیرہ  کو یقینی بنانے  کی کوششیں شامل ہیں۔

ابتدا  میں  وزارت سیاحت نے درج ذیل زمروں کے تحت اینٹریز  مدعو کی ہیں:-

  1. بہترین سیاحوں کی ترجمانی کا مرکز
  2. بہترین  لاگ ہٹ سہولت
  3.  بہترین مائس  سہولت
  4. بہترین کیفے ٹیریا
  5. بہترین کرافٹ ہاٹ/سووینئر شاپ کی سہولت
  6. بہترین ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو
  7. بہترین واٹر فرنٹ ڈیولپمنٹ (بیچ/دریا/جھیل وغیرہ)

سیاحت کی وزارت نے ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی اینٹریز  آن لائن جمع کرائیں۔ اپنی اہم اسکیم’سودیش درشن‘ کے تحت  سیاحت کی وزارت نے بھارت ککی  31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 5500 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت والے 76 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے ایک حصے کے طور پر  500 سے زیادہ سیاحتی مقامات پر سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے  تیار کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2202               


(Release ID: 1802754) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi