شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
ڈونر کی وزارت کے زیر اہتمام شمال -مشرقی کونسل ،شمال مشرق ناری شکتی پائیدار ترقی کی سمت حوصلہ افزائی کر رہی ہے
Posted On:
02 MAR 2022 6:08PM by PIB Delhi
بورڈومسا، اروناچل پردیش کے چنگلنگ ضلع کا ایک چھوٹی سی بستی ہے،جہاں زندگی گزارنے کے لئے زیادہ تر لوگوں کی زندگی کا انحصار زراعت اور کھیتی باڑی پر ہے۔ ہمالیہ اپنی مدد آپ گروپ کی بنیاد اس گاؤں میں 2015 میں’’خود کفالت اور آزادی‘‘کے نعرے کے ساتھ رکھی گئی تھی۔ گروپ کے 11 ارکان تھے، اور ان میں سے زیادہ تر زرعی کام کرتے تھے۔ مذکورہ گروپ مختلف موضوعات جیسے قرضوں، بچتوں، گروپ کی سرگرمیاں وغیرہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 10,710 روپے کی کُل بچت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر ملاقات کرتا تھا۔
یہ سب شمال مشرقی خطے کمیونٹی وسائل بندوبست پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی) کے تحت نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ (این ای آر سی آر ایم ایس) کے ساتھ شروع ہوا، جس میں گاؤں والوں کو 46,186 روپے کی مالی مدد حاصل ہوئی اور انہوں نے سبھی وسائل سے کُل 79099 روپے جمع کیے تھے۔ گروپ کے اراکین نے خود کو برقرار رکھنے کے لیے گروپ کی سرگرمی کے طور پر’’ماہی گیری‘‘ کا انتخاب کیا۔
ابتدائی طور پر انہوں نے مچھلی کے پودے کی خریداری اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے لیے 8800 روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ایک گروپ کی سرگرمی کے طور پر، ماہی گیری سےحاصل کُل منافع20000 روپے تھا۔ وہ ماہی پروری کے تالاب کی ہر دو سال بعد کٹائی کرتے ہیں۔ اس سرگرمی کے نتیجے میں، تنظیم میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں، جن میں اتحاد، قیادت، خود کو برقرار رکھنے، اور دیگر ترقی پذیر سماجی خدمات جیسے صفائی ستھرائی کی مہم وغیرہ شامل ہیں۔
مذکورہ پروجیکٹس سے مقامی لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی اوران کی زندگیوں میں تبدیلی آئی۔مزید برآں،اپنی آپ گروپوں نے این ای آر سی او آر ایم پیز کی مدد اورعمل درآمد کے ذریعہ انہیں اپنے کنبے ودیگر گھریلو مسائل پر قابو پانے کے قابل بنا نے میں این ای آر سی او آر ایم پیز کے تئیں اپنے تشکر کا اظہارکیا۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.2176
(Release ID: 1802523)
Visitor Counter : 132