الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو، ٹیک کانکلیو 2022 کا افتتاح کریں گے
Posted On:
02 MAR 2022 12:08PM by PIB Delhi
نئی دلی، 2 ،مارچ، 2022
قومی انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اقدامات کے لیے کام کررہی ہے۔ کئی سالوں سے ہم نے حکومت کے خصوصی استعمال کے لیے جدید ترین کل ہند آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ ،ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سلوشن تیار کیے ہیں۔ ہم نے پروسیس کو خود مختار بنانے اور شہری خدمات کی الیکٹرانک ترسیل کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
چونکہ آئی ٹی سیکٹر میں ٹیکنالوجی کا اپ گریڈ ہونا اور اس میں اضافہ ہونا جاری ہے، اس لیے یہ لازمی ہے کہ ہم تازہ ترین ٹیکنالوجیوں سے باخبر رہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ سرکاری افسران بھی ابھرتی ہوئی اور بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی سے باخبر رہیں اور اس کے لیے مطابقت پیدا کریں۔
این آئی سی، قابل اطلاق ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، خاص طور سے ای گورننس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیک کانکلیو کا انعقاد کررہی ہیں۔ رواں سال ٹیک کانکلیو کا موضوع ’’ڈیجیٹل حکومت کے لیے اگلی نسل کی ٹیکنالوجیاں‘‘ ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ریلویز اور مواصلات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو ’این آئی سی ٹیک کانکلیو 2022 ‘کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ دو روزہ تقریب نئی دلی کے وگیان بھون میں 3 مارچ سے 4 مارچ 2022 تک منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد قومی انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی) کررہی ہے۔
ہنر مندی کے فروغ اور کاروباریت اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر اس تقریب میں اعزازی مہمان ہوں گے۔ اس تقریب میں الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں سکریٹری اور مرکز اور ریاستی حکومتوں سے دیگر سرکردہ شخصیات شریک ہوں گے۔
اس 2022 کے کانکلیو میں آئی ٹی صنعت سے ماہر مقررین شرکت کررہے ہیں، جو مختلف شعبوں، جیسے مصنوعی ذہانت، ڈاٹا انالیٹیکس، اگلی نسل کے ڈاٹا بیس سالوشنس، سائبرتحفظ، کلاؤڈ کا مستقبل اور مختلف ای گورنرس سالوشنس وغیرہ میں اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے۔
حاصل ہونے والے فوائد،تازہ ترین ٹیکنالوجی اور رجحانات کے بارے میں بیداری پھیلاکر صنعت کے ذریعے اپنائے جارہے آئی سی ٹی کے بہترین طورطریقوں کو سمجھنے تک ہوسکتے ہیں، خاص طور سے سماج میں بڑی ڈیجیٹل تبدیلیاں ہوسکتی ہیں ۔
یہ ٹیک کانکلیو تازہ ترین آئی سی ٹی ٹیکنالوجیوں اور تازہ ترین ٹیکنالوجیوں پر اس کے استعمال کے معاملات اور صنعت کے بہترین طور طریقوں پر سرکاری وزارتوں/ محکموں کے آئی ٹی مینجروں کو فائدہ پہنچائے گا۔یہ ریاستی حکومتوں کے آئی ٹی سکریٹریوں کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تاکہ وہ نئی ٹیکنالوجیوں اور اپلی کیشنز کے بارے میں بہتر طریقے سے جان سکیں اور اس کو ریاستوں میں پھیلا سکیں۔اس پروگرام میں صنعت اور حکومت کے آئی ٹی منیجروں کے درمیان بات چیت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے ملک بھر میں، خاص طور پر سرکارکے کام کاج میں صلاحیت سازی کے لیے بے پناہ تعاون ملے گا اور شہریوں پر مرکوز اعلی معیار کی خدمات کی ترسیل میں مدد ملے گی۔
*****
ش ح۔ ع ح۔ ت ع
U NO:2143
(Release ID: 1802278)
Visitor Counter : 227