خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے یکم مارچ سے 8 مارچ تک ہفتہ طویل خواتین کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا آغاز کیا
ڈبلیو سی ڈی کی وزارت نے بی پی آر اینڈ ڈی کے اشتراک سے’’خواتین کی حفاظت اورتحفظ‘‘ کے موضوع پر یوم خواتین کے دن کےہفتہ طویل پروگرام کا آغاز کیا
مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ملک بھر میں کام کرنے والے 704 او ایس سیزکی جانب سے کووڈ وبا کےباوجود متاثرہ خواتین کے تحفظ اور مدد کے لیے کی گئی انتھک کوششوں کی ستائش کی
بی پی آر اینڈ ڈی کی جانب سے ون اسٹاپ سینٹرز کے کردار اور خود کا دفاع کرنے سے متعلق تکنیکوں کے مظاہرے پر نکڑ ناٹک نے سامعین کو محظوظ کیا
Posted On:
01 MAR 2022 9:51PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں خواتین کے بین الاقوامی دن کے ہفتہ طویل تقریبات کا افتتاح کیا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی ملک گیر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر یکم مارچ سے 8 مارچ 2022 تک خواتین کے بین الاقوامی دن کاہفتہ منا رہی ہے۔آج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈبلیو سی ڈی کی وزارت نے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے اشتراک سے کیا تاکہ خواتین کی حفاظت اور تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔اس کے بعد دن میں بی پی آر اینڈ ڈی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این آئی پی سی سی ڈی) کی جانب سے خواتین کی حفاظت اور تحفظ کے حوالے سے بات چیت کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ون اسٹاپ سینٹر’سکھیز‘، عہدیداروں اور میڈیا کے عملے کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواتین اوربچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے او ایس سی کے کارکنان کی انتھک کاموں کی ستائش کی جنہوں نے تشدداور بدسلوکی کا شکار خواتین کو جامع خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔محترمہ ایرانی نے کووڈ وباکےخطرے کے باوجود خواتین کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں کام کرنے والے تمام704 اوایس سیز کی جانب سے کی گئی مخلصانہ کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اوایس سیز اور خواتین ہیلپ لائن کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ خواتین کو مدد فراہم کی گئی ہے۔’سکھیز‘کو اچھے کام کو جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ آپ جو بھی جان بچاتے ہیں /سمان (احترام)کرتے ہیں ملک کے ذریعہ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے ان تمام غیر معمولی کاموں اور بی پی آر اینڈ ڈی جیسی ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کے تئیں اپنے تشکر کا اظہار کیا ۔ محترمہ ایرانی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’بھارتی حکومت (جی او آئی) نے خواتین کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنایا ہے۔جبکہ ون اسٹاپ سینٹرز (او ایس سی)یعنی ایک ہی جگہ دستیاب اور خواتین کی ہیلپ لائن جیسے اقدامات نے 70 لاکھ سے زیادہ خواتین کی مدد کی ہے، نربھیا فنڈ کے تحت انسانوں کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے یونٹوں اور ہیلپ ڈیسک ،خواتین کو ایک مضبوط حفاظتی طریقہ کار فراہم کر رہے ہیں۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیندر بھائی منجپارا نے بھی ملک میں موجودہ حالات اور خواتین کی تحفظ اورحفاظت کے لیےایم ڈبلیو سی ڈی کے ذریعہ نافذ کیے گئےاقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے، بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ، جناب بالاجی سریواستو نے مربوط ٹیکنالوجی کے ساتھ آن لائن ٹریکنگ سسٹم جیسے جنسی جرائم کے لیے تفتیشی ٹریکنگ سسٹم 5 لاکھ سے زیادہ اندراج کے اعداد و شمار کے دستاویزات کے ساتھ ایجنسی کی طرف سے کئے گئے کام اور اقدامات کا تفصیلی پس منظر پیش کیا ۔انہوں نے700 سے زیادہ ٹریننگ ماڈیولز کے ذریعے تقریباً 20,000 اہلکاروں، جیسے استغاثہ ، پولیس اہلکاروں وغیرہ کی تربیت میں نربھیا فنڈ کے تعاون کے بارے میں بھی بات کی۔
ڈبلیو سی ڈی کے سکریٹری جناب اندیور پانڈے نے ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کی طرف سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، ون اسٹاپ سینٹرز اور خواتین ہیلپ لائن جیسے اقدامات کے ذریعہ استفادہ حاصل کرنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں خواتین اور بچیوں کی تعلیم، تحفظ اور صحت کے اہم مسائل کو حل کرنے کے ضمن میں ادا کیے گئے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
ون اسٹاپ سینٹرز کی طرف سے ادا کیے جانے والے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلے) کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین کو اگر ہر طرح کی مدد اور سپورٹ فراہم کی جائے تو وہ ایک باوقار زندگی گزار سکتی ہیں،انہیں در در بھٹکنے کی ضرورت نہیں ہے ۔او ایس سیز مصیبت کی شکار خواتین کو پولیس، قانونی، طبی اور نفسیاتی سماجی مدد سمیت وسیع پیمانے پر مدد فراہم کرتے ہیں۔
اس کے بعدبی پی آر اینڈ ڈی کی طرف سے اپنے دفاع کی تکنیکوں کا مظاہرہ کیا گیا جس نے سامعین کو محظوظ کیا۔ بی پی آر اینڈ ڈی کےاہلکاروں کی اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیم نے اپنے دفاع کی تکنیک کا مظاہرہ کیا۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.2131
(Release ID: 1802250)
Visitor Counter : 194