کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھی جن  اوشدھی دیوس 2022 کی تقریبات کاآغاز


پورے ملک میں ایک ہفتہ کے پہلے دن کی ‘جن اوشدھی سنکلپ پد یاترا’ منعقد ہوئی

Posted On: 01 MAR 2022 9:33PM by PIB Delhi

چوتھی جن اوشدھی دیوس 2022 کی تقریبات کا آج آغاز ہوا۔ یہ تقریب ایک ہفتے چلے گی جس کی ابتدا  آج   یکم مارچ سے 7 مارچ 2022 تک ہوگی۔پورے ملک میں 75 مقامات پر جن اوشدھی کیندروں نے آج جن اوشدھی سنکلپ پدیاترا منعقد کی ۔ وزیراعظم  جناب نریندر مودی ہر سال 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس کی تقریبات کااعلان کرتے ہیں تاکہ عام لوگوں کو جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد کے بارے میں مطلع کیا جاسکے ۔

 

A group of people holding signsDescription automatically generated

 

A group of people holding a bannerDescription automatically generated with medium confidence

 

پدیاتراؤں کاانعقاد جنرک دواؤں کے معیار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے، جو 8600 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر معمولی قیمتوں میں  مہیا ہیں ، کیا گیا۔ان پدیاتراؤں میں بہت سے عوامی نمائندے اپنے متعلقہ علاقوں میں ان شہریوں تک جو ان کے  حلقے میں رہتے ہیں ،  اس اسکیم کے فوائد کے پیغام کو پھیلانے کی غرض سے  شریک ہوئے تاکہ لوگوں کو اس کازیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

مختلف مقامات یعنی شملہ، چنڈی گڑھ، دہلی، پونے، بھوپال، گاندھی نگر، گواہاٹی اور بہت سارے دیگر شہروں میں سوشل انگیجمنٹ کے لئے  3 ڈی اور 2 ڈی کاٹ آؤٹس  لگائے گئے ۔

 

*****

 

 (ش ح –اک۔ ف ر)

U.No:2133


(Release ID: 1802226) Visitor Counter : 207


Read this release in: Manipuri , English , Hindi