وزارت دفاع

آپریشنل مظاہرہ اور بین الاقوامی سٹی  پریڈ

Posted On: 28 FEB 2022 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 28 فروری       وشاکھاپٹنم میں آر کے بیچ پر اتوار کی شام کو ہندوستانی بحریہ کے ایک دلکش آپریشنل مظاہرےاور رنگا رنگ  بین الاقوامی سٹی پریڈ  کا انعقاد کیا گیا۔ جاری کثیرجہتی مشق "ملن 22 "کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی اس تقریب میں شہر کے لوگوں کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آپریشنل مظاہرے میں ہندوستانی بحریہ کے مختلف آپریشن کی نمائش کی گئی جس میں بحری کمانڈوز کے خصوصی آپریشن اور اسکائی ڈائیونگ، بحری ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ راحت  آپریشن اور بحریہ کے ہوائی جہاز کے فلائی پاسٹ شامل ہیں۔ اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ مسحور کن تھا، جہاں چھ غوطہ خور ڈائس کے پاس اترے اور وزیر اعلیٰ کو ایک یادگار پیش کیا۔ وزیر اعلی  نے آپریشنل مظاہرے کی تکمیل پر حاضرین سے خطاب کیا اور دورے پر آئےدوست ممالک کے تمام بین الاقوامی شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور قوم کی بے لوث خدمات پر ہندوستانی بحریہ کی ستائش کی۔

بین الاقوامی سٹی پریڈ میں ہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ، دورے پر آئی غیرملکی بحریہ، این سی سی، ایس سی سی، سینک اسکول کوروکونڈا، آندھرا پردیش پولیس محکمہ ، آندھرا پردیش فائر سروس اور سابق فوجیوں کے سمارٹ مارچنگ دستے شامل تھے۔ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے موقع پر آندھرا پردیش محکمہ سیاحت کے ثقافتی گروپوں اورجھانکیوں کے شاندار رقص نے پورے پروگرام میں سامعین کو اپنے سحر میں گرفتار  کر لیا ۔ سی کیڈٹ کور کے کیڈٹوں  کا شاندار ہارن پائپ ڈانس ، نیوی چلڈرن اسکول کے طلباء کا 'عالمی امن' تھیم پر رقص، انڈین نیول بینڈ کے ذریعہ ٹیٹو کی تقریب اور فنکاروں کے شاندار رقص نے ہندوستان کی ثقافتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور  سٹی پریڈ میں رنگ بھر دیا۔  تقریب کا اختتام ایک شاندار لیزر شو، آتش بازی اور بحریہ کے جہازوں کے ذریعہ لنگر اندازی کے ساتھ ہوا جس میں آئی این ایس وشاکھاپٹنم بھی شامل تھا ، جسے دن کےآغاز  میں وزیر اعلیٰ نے 'سٹی آف ڈسٹنی' کے لیے وقف کیا تھا۔ آپریشنل مظاہرہ اور بین الاقوامی سٹی پریڈ نے مقامی لوگوں کو مسحور کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Op_Demo_and_International_City_Parade_at_Visakhapatnam__15_JGXC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Op_Demo_and_International_City_Parade_at_Visakhapatnam__7_O3MY.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2089



(Release ID: 1801958) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Tamil