مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر نے 24فروری  2022 کو ’’اسمارٹ شہروں میں معیاری حل‘‘پر ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 24 FEB 2022 7:28PM by PIB Delhi

ڈی او ٹی کی تکنیکی شاخ  ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی)   نے 24 فروری 2022 کو ’’اسمارٹ شہروں میں معیاری حل‘‘  کے موضوع پر ایک  ویبینار کا انعقاد کیا۔ جس کا افتتاح   (ٹیلی کام )کے سکریٹری جناب کے راجارمن نے  ، ایم او ایچ  یو  اے ( اسمارٹ سٹی مشن)  کے جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر اور  سینئر ڈی ڈی جی  (ٹی ای سی) ڈی او ٹی کے ممبر  ( سروسز)  کے ساتھ مل کر کیا ۔

 

 

بھارت اور بیرون ملک کے ماہر مقررین نے پریزینٹیشنز پیش کیا  ۔ انٹرایکٹو ویبینار میں پوری دنیا کے 100 سے زیادہ شرکاء اور ماہرین نے شرکت کی۔  سی-  ڈوٹ انٹرڈیجیٹل  یوایس اے ،  کوالکوم، سینسرائز ٹیکنالوجیز اور جاپان کی بین الاقوامی یونیورسٹی کے نامور مقررین نے آئی او ٹی/ آئی سی ٹی  شعبے  میں ٹی ای سی  کے اقدامات؛ آئی او ٹی  معیارات اور اسمارٹ سٹیز؛ اسمارٹ سٹیز کے حل کے لیے انسانی مرکزی نقطہ نظر (سوسائٹی 5.0)؛ ون ایم 2 ایم کے ساتھ  آئی او ٹی کی پائیداری؛ بھارت میں گاڑیوں کی حفاظت کے لیے کنورجڈ ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے لیے اسمارٹ سٹی ڈیٹا کو منیٹائز کرنے پر ایک پریزینٹیشن دیں۔ معیارات پر مبنی نقطہ نظر اسمارٹ شہروں کو نہ صرف موجودہ نسلوں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ا سمارٹ رکھنے کے لیے پائیدار حل فراہم کرے گا۔ یہ ویبینار بھارت  میں اسمارٹ شہروں کی ترقی کے لیے حکومت کے اقدامات کے مطابق ہے۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب

U. No.1993



(Release ID: 1801064) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi