کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مقامی مصنوعات کی مقبولیت کو بڑھانے کے لئے سرکار کے ذریعہ کی گئی کوششوں سے نہ صرف بڑی صنعتوں کو بلکہ ایم ایس ایم ایز کو بھی فائدہ ہوا ہے:جناب پیوش گوئل


سرکار کی کوششوں سے ملک میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے: جناب گوئل

جناب پیوش گوئل نے اسکیل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 24 FEB 2022 8:45PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت اور ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ صنعت نے حکومت کے ذریعہ مقامی قیمت کو بڑھانے کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے نتیجہ میں نہ صرف بڑے پیمانے پر صنعتوں کو بلکہ ایم ایس ایم ایز کو بھی فائدہ پہنچایا ہے اور اس کا رسپانس اچھا رہا ہے۔ آج یہاں مقامی ویلو-ایڈ اینڈ درآمدات (ایس سی اے ایل ای) سے متعلق اسٹرینگ کمیٹی کے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوششیں ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی وجہ بن رہی ہیں۔

میٹنگ کے دوران جناب گوئل نے عالمی سطح پر ویلو چین  میں موجودہ خلل کے درمیان مقامی ویلو ایڈ کو اہم مینوفیکچرنگ شعبہ جات میں بڑھانے کے لئے اختراعی طریقوں کے دریافت کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھرتے ہوئے عالمی ویلو چین میں ہندوستان کی موجودگی کو بڑھائے گا۔

مختلف شعبہ جات جس میں آٹو کمپوینٹس، وہائٹ گڈس(اے سیز، الیکٹرانکس اینڈ ٹی وی)، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، پلاسٹکس، فرنیچر، سائیکل اور ای-سائیکل، بیٹریز، لیدر اور فوٹ ویئر اور ماہی پروری سے متعلق رکھنے والے صنعت اور برآمدات کے نمائندوں نے اِس گفتگو میں شرکت کی۔

(تجارت وصنعت) کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیو سنگھ ٹھاکر نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ اسکیل کمیٹی کے وہ ممبران جنہوں نے اِس میٹنگ میں شرکت کی، ان میں (اسکیل کمیٹی کے چیئرمین) ڈاکٹر پون گوئنکا، سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندرجیت بنرجی، فکّی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ارون چاولہ، ایسوچیم کے سکریٹری جنرل جناب دیپک سود، انویسٹ انڈیا کے سی ای او جناب دیپک باگلہ، پی آئی انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی جناب سلیل سنگھل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے جے ایم ڈی اور گروپ سی ایف او جناب سیشا گری راؤ اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب انل اگروال، ایڈیشنل ڈی جی ایف ٹی ڈاکٹر امیا چندرا، فکّی الیکٹرانکس اینڈ وہائٹ گڈس مینوفیکچرنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پینا سونک انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے صدر اور سی ای او جناب منیش شرما، ٹوئٹا کرلوسکر موٹر کے وائس چیئرمین جناب وکرم ایس کرلوسکر، ایڈورب ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین اور ایشین پینٹس لمیٹیڈ کے کو-پرموٹر جناب جلاج دانی اور اسکیل  اورڈی پی آئی آئی ٹی کے برانڈ انڈیا سیل کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ منمیت کے نندا (اسکیل کمیٹی کی کنوینر ممبر) شامل ہیں۔

*************

( ش ح ۔ اک ۔ ع ر (

 U. No. 1987



(Release ID: 1801060) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi