وزارات ثقافت

مرکزی وزیر ثقافت، جناب جی کشن ریڈی کل ہمپی میں ہندوستانی مندر کے فن تعمیر ’دیوایتنم‘ پر اپنی نوعیت کی ایک کانفرنس کا افتتاح کریں گے


کانفرنس میں مندر کے فلسفیانہ، مذہبی، سماجی، اقتصادی، تکنیکی، سائنسی، فنی اور تعمیراتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی

Posted On: 24 FEB 2022 4:50PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • دانشور حضرات ، ناگر، ویسار، دراوڑ، کلنگ جیسے مندر کے  فن تعمیر کے متعدد پہلوؤں اور اسلوب پر مذاکرہ کریں گے۔
  • افتتاحی جلسہ ہمپی کے پٹابھیرام مندر میں منعقد کیا جائے گا

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، وزارت ثقافت، حکومت ہند  کا آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، کرناٹک کے ہمپی میں26-25 فروری، 2022 کو ہندوستانی مندر کے فن تعمیر پر  دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ’دیوایتنم‘ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور  ڈونیر (شمال مشرقی خطہ کی ترقی)، جناب جی کشن ریڈی اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر مملکت برائے ثقافت، جناب ارجن رام میگھوال  بھی ایک ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے ورچوئل طریقے سے اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

 

کانفرنس کا مقصد مندر کے فلسفیانہ، مذہبی، سماجی، اقتصادی، تکنیکی، سائنسی، فنی اور تعمیراتی پہلوؤں پر روشنی ڈالا ہے۔ اس کا ایک مقصد  ناگر، ویسار، دراوڑ، کلنگ وغیرہ جیسے مندر کے فن تعمیر کے متعدد اسلوب کی ارتقا اور ترقی پر  مکالمہ کی شروعات کرنا بھی ہے۔

افتتاحی جلسہ ہمپی کے پٹابھیرام مندر میں منعقد کیا جائے گا، جب کہ تعلیمی اجلاس کنڑ یونیورسٹی، ہمپی کے آڈیٹوریم میں ہوں گے۔ کانفرنس میں  مشہور و معروف دانشور حضرات ہندوستان کے بڑے مندروں کے متعدد پہلوؤں پر گفتگو کریں گے۔ اس گفتگو کے متعدد اجلاس میں، مندر – بے شکل سے شکل تک، مندر – مندر کے فن تعمیر کا ارتقا، مندر – علاقائی ترقیاتی شکلیں اور اسلوب، مندر – فن، ثقافت، تعلیم، انتظام اور معیشت کا مرکز، مندر – ماحولیات کا محافظ، مندر – جنوب مشرقی ایشیا میں ثقافت کا پھیلاؤ جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

یہ کانفرنس دانشووروں، ہندوستانی تاریخ، آثار قدیمہ، ثقافت  اور فن تعمیر کے طلباء اور عام لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد  دانشوروں اور طلباء کے درمیان یکساں طور پر ہماری ثقافت کو جاننے اور اس کا احترام کرنے کی دلچسپی پیدا کرنا ہوگا۔

مندر ہمیشہ سے ہندوستانی زندگی اور اپنے طریقے سے اس کے حیاتیاتی نظام کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ مندر کی تعمیر نہ صرف بر صغیر میں ایک نیک عمل کے طور پر کی جاتی رہی، بلکہ یہ خیال قریب ترین پڑوس میں بھی پہنچا جیسے کہ جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا؛ اسی لیے یہ ایک دلچسپ مطالعہ بن جاتا ہے کہ کیسے مندر کے فن تعمیر کا فن اور تکنیک ہندوستان سے دیگر خطوں میں پھیلا اور اس فن میں کیسے ترمیم کی گئی۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1967



(Release ID: 1800882) Visitor Counter : 144