دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم اے وائی-جی کے تحت مکانات


پی ایم اے وائی- جی کے تحت 1.7 کروڑ سے زیادہ مکانات مکمل کئے گئے

Posted On: 08 FEB 2022 6:57PM by PIB Delhi

ایس ای سی سی -2011 کے مطابق دیہی علاقوں میں کچے مکانات (گھاس پھونس چھپر، بانس، لکڑی، مٹی) کی ریاست وار تفصیلات کو ضمیمہ میں پیش کیاگیا ہے۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی نشاندہی، بے گھر یا مکانات سے محروم ہونے کے پیمانے اور سماجی واقتصادی اعتبار سے ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی)- 2011 کے تحت مجوزہ معیارکے بغیر اور متعلقہ گرام سبھاؤں کے ذریعہ مناسب تصدیق کئے جانے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ایس ای سی سی -2011 میں بے گھر کنبوں کی نشاندہی کی بنیاد پر اور پھر ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تصدیق کئے جانے کے بعد 2.95 کروڑ کا ہدف مقرر کیاگیا تھا۔

پی ایم اے وائی- جی کے تحت، سال 2024 تک ’سبھی کے لئے مکانات‘ کے لئے 2.95 کروڑ مکانات کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔ ان میں سے 26234163 مکانات 17-2016 سے 22-2021 تک کے لئے ہدف کو پہلے ہی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختص کیا جاچکا ہے۔ کل 21754812 مکانات مستفیدین کے لئے منظوری دی گئی ہے اور 22-2020 تک 17134737 مکانات کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

وزارت نے مکانات کی منظوری اور مکمل کئے جانے کے عمل کی رفتار میں اضافے حصولیابی اور مارچ 2024 تک ان اہداف کی غرض سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ان میں سے بعض اقدامات درج ذیل ہیں۔

  1. ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اہداف کو بروقت مختص کرنا۔
  2. اطلاعاتی ٹکنالوجی آئی ٹی کے جدید ترین وسیلوں اور ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مکانات کی منظوری اور تکمیل سے متعلق عمل کی بہت گہرائی سے نگرانی، مکانات کی منظوری اور تکمیل سے متعلق عمل کی بہت گہرائی سے نگرانی۔
  3. وزیر، سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے ذریعہ باضابطہ جائزہ۔
  4. ان مکانات کو مکمل کئے جانے پر توجہ مرکوز کرنا، جن کے فنڈس کی دوسری اور تیسری قسط جاری کی جاچکی ہے۔
  5. اعلیٰ اہداف اور معمول یا اوسط سے کم کارکردگی والی ریاستوں کا علیحدہ سے جائزہ لینا۔
  6. ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات کے مطابق فنڈس کا بروقت اجرا
  7. پی ایم اے وائی- جی کے بے گھر مستفدین کو زمین کی دستیابی کے بارے میں ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل جائزہ لینا۔

پی ایم اے وائی- جی کے تحت تمل ناڈو میں سال 18-2017 سے 22-2021 تک مختص شدہ اور منظور شدہ مکانات کی تعداد سے متعلق سال کے لحاظ سے اہداف ذیل میں پیش ہیں۔

(اعداد میں یونٹس)

مالی سال

وزارت کے ذریعہ ریاست کو مختص کئے گئے اہداف

ریاست کے ذریعہ مستفدین کو دی گئی منظوری

2017-18

1,30,214

1,30,212

2018-19

21,000

21,000

2019-20

2,00,000

1,82,422

2020-21

0

0

2021-22

2,89,887

2,24,786

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ

ایس ای سی سی-2011 کے مطابق کچے قسم کے مکانات (گھاس پھونس؍ چھپر؍بانس؍لکڑی؍مٹی) کی ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات۔

ریاست کا نام

دیوار= گھاس پھوس ؍ چھپر؍ بانس وغیرہ

اورچھت=گھاس پھوس؍چھپر؍بانس؍لکڑی ؍ مٹی وغیرہ

صرف دیوار=گھاس؍چھپر؍بانس  وغیرہ

صرف چھت= گھاس؍چھپر، بانس؍ مٹی؍لکڑی وغیرہ

(i)

(ii)

(iii)

(iv)

جموں و کشمیر

18,597

24,171

5,77,591

ہماچل پردیش

7,637

11,596

55,518

پنجاب

29,586

40,340

3,33,911

چنڈی گڑھ

80

98

368

اتراکھنڈ

28,281

37,070

65,842

ہریانہ

51,090

64,196

7,28,856

قومی خطہ راجدھانی دہلی

2,149

3,343

7,804

راجستھان

5,82,393

7,09,294

18,79,294

اترپردیش

18,54,640

21,31,826

52,21,997

بہار

37,38,965

55,69,080

52,37,457

سکم

3,406

12,328

6,681

اروناچل پردیش

1,18,139

1,54,735

1,25,536

ناگالینڈ

70,489

1,75,023

78,266

منی پور

43,772

1,02,647

90,740

میزورم

32,795

48,942

34,873

تریپورہ

73,635

1,81,399

1,13,003

میگھالیہ

1,10,909

2,13,224

1,29,402

آسام

12,39,209

36,34,751

14,43,706

مغربی بنگال

8,01,255

31,89,948

24,94,075

جھارکھنڈ

1,33,791

2,22,047

6,75,264

اڈیشہ

6,39,784

7,80,958

33,69,618

چھتیس گڑھ

52,413

1,06,400

5,95,688

مدھیہ پردیش

2,25,043

6,10,090

10,71,452

گجرات

1,46,806

7,63,345

2,38,852

دمن اور دیو

113

305

196

دادر اورنگرحویلی

1,978

14,658

3,049

مہاراشٹر

4,45,356

12,71,526

8,43,433

آندھرا پردیش

2,37,845

2,71,519

7,09,034

کرناٹک

1,82,791

3,00,806

7,39,869

گوا

604

996

2,168

لکشدیپ

72

117

171

کیرالہ

42,652

59,627

1,05,604

تملناڈو

3,71,382

4,45,459

18,63,373

پڈوچیری

9,655

12,499

37,534

انڈمان ا ور نکوبار جزائر

4,852

23,452

5,600

تلنگانہ

58,676

77,110

1,55,808

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(ش ح-ع م–ع ر)

U-1921


(Release ID: 1800514) Visitor Counter : 157


Read this release in: English