ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی صنعت اور ملبوسات برآمدات نے اپریل- دسمبر 2021 میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 52 فیصد کی ترقی درج کی ہے

Posted On: 02 FEB 2022 6:20PM by PIB Delhi

کپڑے کی صنعت کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کپڑے کی صنعت کے لئے مصنوعات سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم ملک میں ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف فیبرکس پروڈکشن اور تکنیکی ٹیکسٹائلز کی مصنوعات کے فروغ کے لئے 10683 کروڑ روپے کے بجٹی تخمیے کے ساتھ نوٹیفائی کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کپڑے کی صنعت کے شعبے کو اس لائق بنانا ہے کہ مقدار اور معیار حاصل کرسکے اور مقابلہ جاتی بن سکے۔ کپڑے کی صنعت اور ملبوسات کی برآمدات سال 19-2018، 20-2019 اور 21-2020 کے لئے بالترتیب 36558 ملین، 33379 ملین اور 29901 ملین امریکی ڈالر ہیں۔ اپریل- دسمبر 2021 سے کپڑے کی صنعت اور ملبوسات کی برآمد 30449.85 امریکی ڈالر ہے اور 2020 کے دوران اسی مدت میں 52 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔

اپریل-نومبر 2021 کے دوران کپڑے کی صنعت اور ملبوسات کی درآمدات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

امریکی ڈالر ملین

اپریل2021

3244

مئی 2021

3061

جون2021

3053

جولائی2021

3571

اگست2021

3355

ستمبر2021

3417

اکتوبر2021

3410

نومبر2021

3229

کپڑے   کی صنعت (بشمول ڈائی شدہ، چھپی ہوئی) کے لئے سال کے لحاظ سے ایف ڈی آئی ایکیوٹی کی آمد سے متعلق بیان حسب ذیل ہے:

 

نمبر شمار

سال

ایف ڈی آئی کروڑ روپے میں

1

2018-19

1,383.49

2

2019-20

2,276.55

3

2020-21

2,210.33

 

 

*************

( م ن ۔ اک۔ ع ر (

U. No. 1917

 



(Release ID: 1800506) Visitor Counter : 181


Read this release in: English