کوئلے کی وزارت
ملک میں کوئلہ کی کل پیداوار اور اس کی مقدار میں اضافے کی کوششیں
Posted On:
02 FEB 2022 5:54PM by PIB Delhi
کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پر ہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
ملک میں سال 2021-2020 اور 2022-2021 (دسمبر تک) کے دوران خام لوہے کی ریاست وار پیداوار کی تفصیلات دیل میں پیش کی گئی ہیں۔
پیدا وار سے متعلق اعداد وشمار
(اعداد ملین ٹن میں)
|
ریاست/ سال
|
2020-21
|
2021-22
دسمبر 2021 تک (عبوری)
|
آسام
|
0.036
|
0.000
|
چھتیس گڑھ
|
158.409
|
98.558
|
جموں وکشمیر
|
0.012
|
0.009
|
جھارکھنڈ
|
119.296
|
79.957
|
مدھیہ پردیش
|
132.531
|
98.236
|
مہاراشٹر
|
47.435
|
32.971
|
اوڈیشہ
|
154.150
|
127.928
|
تلنگانہ
|
52.603
|
48.171
|
اترپردیش
|
17.016
|
12.800
|
مغربی بنگال
|
34.596
|
23.715
|
کل ہند
|
716.084
|
522.345
|
ذریعہ: 2022-2021 کے لئے سی سی او کے کوئلہ کے عبوری اعداد وشمار
نیتی آیوگ کے ابتدائی مطالعہ کی رپورٹ کے مطابق، بجلی کی تیاری، لوہے اور فولاد، سیمنٹ، ایلو منئیم اور مخصوص استعمال کے لئے، بجلی کی تیاری جیسے مختلف شعبوں میں سال 2030 میں کوئلہ کی مانگ کا تخمینہ لگ بھگ 1192-1325 ملین ٹن(ایم ٹی) لگایا گیا ہے۔
حکومت نے ملک میں کوئلہ کی پیداوار میں مزید اضافے کی غرض سے درج ذیل اقدامات کئے ہیں۔
- مالیہ کو باہم ساجھا کرنے سے متعلق نظام کے تحت کوئلہ کی تجارتی نیلامی:
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 18.06.2020 کو مالیہ کو باہم ساجھا کرنے سے متعلق نظام کے تحت کان کنی کی تجارتی نیلامی کے عمل کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کےتحت، کل دو اجزاء کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے جز پر عمل سردست جاری ہے۔ اب دو اجزا میں سے کل 28 کوئلہ کانوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جن میں سے 27 کوئلہ کانوں کے لئے تفویض اختیارات سے متعلق آرڈر پر دستخط کئے گئے ہیں۔
- کوئلہ کی اضافی پیداوار کی فروخت کی اجازت:
کوئلہ کی وزارت نے معدنیات سے متعلق رعایتی ضابطوں 1960 میں ترمیم کی ہے۔ یہ قدم محدود مقاصد کے لئے زیر استعمال کان کے پٹے دار کے ذریعہ کان سے منسلک پلانٹ یا لگنائٹ کے 50 فیصد تک کی اضافی رقم کی ادائیگی کے بعد، کوئلہ یا لگنائٹ کی فروخت کی اجازت دینے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل ، اس سلسلے میں کانوں اور معدنیات کی ترقی اور انضباط سے متعلق قانون میں ترمیم کی جاچکی ہے اور اس کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں سیکٹر کی مخصوص استعمال والی کانوں پر ہوگا۔
- رولنگ نیلامی:
نیلامی کے عمل میں تیزی لانے اور ایک سال میں نیلامی کے مزید دور کے انعقاد کے مقصد سے کوئلہ کانوں کی رولنگ نیلامی سے متعلق ایک نظام تیار کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ، ایک جز کی الیکٹرونگ نیلامی کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد، درج ذیل کانوں کے لئے نیلامی کے اگلے جز کاآغاز کیاجائے گا۔
(الف) وہ کانیں، جن کے لئے نیلامی کے گزشتہ جز میں کوئی بھی بولی وصول نہیں ہوئی یا محض ایک بولی وصول ہوئی ہے۔
(ب) کوئلہ کی وزارت کے ذریعہ نشان زد نئی کانیں اگر کوئی ہے تو
موجودہ III جز میں، کل 48 کوئلہ کا نوں کی کانوں کے II جز سے تجدید کی گئی ہے۔
- ایک ہی جگہ سے تمام منظوریاں دینے کا نظام:
مرکزی حکومت ،کوئلہ کانوں کو کارروائی جاتی بنانے کے عمل میں تیزی لانے کی غرض سے کوئلہ کے شعبے کے لئے 11.01.2021 کو ایک ہی جگہ سے تمام منظوریاں دینے کے نظام کے پورٹل کا پہلے ہی آغاز کرچکی ہے۔یہ ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے جو بھارت میں ایک کوئلہ کان شروع کرنے کے لئے مطلوبہ اجازت اور منظوریاں حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
- کول انڈیا لمٹیڈ(سی آئی ایل) نے سی آئی ایل کی کانوں سے ایک ارب ٹن تک کے کوئلہ کی پیداوار سے متعلق ایک پروگرام پیش کیا ہے۔ سی آئی ایل نے کوئلہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا ہدف حاصل کرنے کی غرض سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔رض
U. No.1880
(Release ID: 1800235)
Visitor Counter : 157