محنت اور روزگار کی وزارت

ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات

Posted On: 10 FEB 2022 4:34PM by PIB Delhi

 

محنت  اور روزگار کے وزیرمملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ  مزدوری کے قوانین  میں اصلاحات ایک  جاری عمل ہے  اس لئے مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاریں  ایک قانون سا زیہ نظام کو اپ ڈیٹ کرنے کےلئے مستقل بنیاد پر کوششیں کررہی ہیں تاکہ ملک کے ابھرتے ہوئے معاشی اور صنعتی منظرنامہ کے مطابق وقت کی ضرورت کوحل کیا جاسکے ۔

29 مرکزی مزدور ی قوانین کو آسان بنانے، انہیں معقول بنانے اور انضمام کے بعد چار مزدوری کوڈس کا نفاذ منجملہ مزدوروں  نیز غیر منظم ورکروں کے لئے کم سے کم قانونی اجرت، سماجی  سیکورٹی تحفظ ا ور کارکنوں کی صحت کی حفظان صحت کے لحاظ سے مزدوروں کےلئے دستیاب تحفظ کو مستحکم کرے گا۔

ان چاروں لیبرکوڈس کے نام ہیں ، 2019 کے اجرتوں سے متعلق کوڈ2020 کے انڈسٹریل ریلیشن کوڈ،  2020 کے سوشل سیکورٹی سے متعلق کوڈ اور 2020 کے  پیشہ وارانہ تحفظ ،صحت اور کام کے شرائط سے متعلق کوڈ ۔

کنٹریکٹ لیبر (ریگولیشن اورمنسوخی ) کاقانون ، 1970 کو او ایس ایچ کوڈ میں شامل کیا گیا ہے اور اس کے تحت درج ذیل اصلاحات کی گئی ہیں:-

  1. 5 سال کی میعاد کے ساتھ ٹھیکیداروں کے لیے آن لائن لائسنسنگ کی فراہمی۔
  2. مشترکہ لائسنس کی فراہمی اور لائسنسنگ کی ڈیمڈ منظوری۔
  3. ٹھیکے پر کام کرنے والے مزدوریا ملازم کو ٹھیکیدار کے ذریعہ مطالبہ پر تجربہ سرٹیفکیٹ کی فراہمی اور کنٹریکٹ لیبر کو تقرری کا لیٹر جاری کرنے کی فراہمی سے روزگار کوباقاعدہ بنانے کو فروغ ملے گا۔
  4. 'ادارے کی بنیادی سرگرمی' کی تشریح متعارف کرائی گئی ہے۔ مزید برآں، کسی بھی ادارے کی اہم سرگرمیوں میں کنٹریکٹ لیبر کی ملازمت ممنوع ہے سوائے مخصوص حالات کے۔
  5. ادارے کے پرنسپل آجر کی طرف سے کنٹریکٹ لیبر کو مختلف فلاحی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے کام کرنے کے صحت مند اور محفوظ حالات پیدا ہوں گے۔

یہ وزارت کنٹریکٹ لیبر (ریگولیشن اینڈ ایبولیشن) ایکٹ 1970 کے تحت جاری کردہ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں/ ملازمین کے مجموعی ریکارڈ/ڈیٹا کو برقرار رکھتی ہے۔ وزارت اور ریاست کے لحاظ سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں/کارکنوں/ملازمین کی طرح کوئی تقسیم شدہ ڈیٹا مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ کنٹریکٹ لیبر (ریگولیشن اینڈ ایبولیشن) ایکٹ، 1970 کے تحت جاری کردہ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر، کنٹریکٹ کی بنیاد پر مرد اور خواتین ملازمین کا تناسب تقریبا6.1 ہے۔

 

**********

 

 

(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)

U. NO. 1881



(Release ID: 1800222) Visitor Counter : 112


Read this release in: English