کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسٹرکٹ منیرل فاؤنڈیشن فنڈس کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمی اور جمع کی گئی رقومات کی تفصیلات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 FEB 2022 5:42PM by PIB Delhi

 

کوئلے کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ: ملک میں ڈسٹرکٹ منیرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کے تحت دسمبر 2021 تک 57 ہزار 411 کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی ہے۔یہ تفصیلات ضمیمہ ایک میں ہیں۔

مرکزی حکومت نے ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے سیکشن 20اے کے تحت کانکنی سے متاثرہ علاقوں میں پروجیکٹوں /پروگراموں کے فروغ اور بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ منیرل فاؤنڈیشنس (ڈی ایم ایف) کے ذریعہ نافذ کئے جانے والی پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) کے لئے رہنما ہدایات جاری کیں۔مزید براں ایم ایم ڈی آر ایکٹ کا سیکشن 9بی اور سیکشن 15(4) ریاست میں ڈسٹرکٹ منیرل فاؤنڈیشن کی ترکیب ،سرگرمیوں اور کارروائیوں کو منضبط کرنے کی خاطر ضابطے وضع کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں کو بااختیار بناتا ہے۔لہٰذا ڈی ایم ایف فنڈس کے استعمال کے تعلق سے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ پی ایم کے کے کے وائی اسکیم کے تحت احاطہ کئے گئے متاثرہ علاقوں کی شناخت اور افراد کے لئے رہنما خطوط کے مطابق ڈی ایم ایفس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور (پینے کے پانی کی سپلائی ، ماحولیات کا تحفظ اور آلودگی پر کنٹرول ،طبی نگہداشت ،تعلیم ،خواتین اور بچوں کی بہبود ، معمر اور معذور افراد کی بہبود ، ہنر کے فروغ ، صفائی ستھرائی)اور دیگر ترجیحی سرگرمیوں پر 40 فیصد تک                 اعلیٰ ترجیحی شعبوں کے لئے کم از کم 60 فیصد فنڈس کا استعمال کیا گیا ہے ۔ رہنما ہدایات میں ڈی ایم ایف فنڈس کے سالانہ آڈٹ پر بھی غور کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ فنڈس رہنما ہدایات کے مطابق ہر سال استعمال کئے جارہے ہیں۔ ڈی ایم ایف کو متعلقہ مالی سال کے لئے اس کی کارروائیوں پر مالی سال ختم ہونے کی تاریخ سے تین مہینے کے اندر اندر ایک سالانہ رپورٹ تیار کرنی ہے اور اسے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سامنے پیش کرنا ہے۔

مزید برآں مائنس اینڈ منیرلس (فروغ اور ضابطے) ترمیمی ایکٹ 2021 جس پر 28 مارچ 2021 سے عمل ہورہا ہے جو مرکزی حکومت کو ڈی ایم ایف ترکیب اور کارروائیوں کے ضمن میں ریاستی حکومتوں کو ہدایات جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ مرکزی حکومت نے عوام کے بڑے مفاد میں ڈی ایم ایف کی گورننگ کونسل میں ایم پیز ،   ایم ایل ایز اور ایم ایلز سمیت سبھی ریاستوں کو 23 اپریل 2021 کو حکم جاری کیا ہے۔

 

ضمیمہ۔1

 

نمبر شمال

ریاست

جمع کی گئی مجموعی رقم(کروڑ میں)

1

آندھرا پردیش

1408.36

2

چھتیس گڑھ

8219.93

3

گوا*

225.74

4

گجرات

1039.96

5

جھارکھنڈ*

7736.22

6

کرناٹک

3091.98

7

مہاراشٹر

2900.39

8

مدھیہ پردیش

4558.24

9

اوڈیشہ

16466.03

10

راجستھان*

5687.25

11

تمل ناڈو

915.46

12

تلنگانہ اینڈ

3224.05

13

آسام**

92.63

14

بہار^

95.73

15

ہماچل پردیش

226.23

16

جموں و کشمیر

40.60

17

کیرالہ

36.08

18

میگھالیہ اینڈ

70.77

19

اتراکھنڈ*

190.51

20

اترپردیش**

1037.03

21

مغربی بنگال اینڈ

77.44

22

پنجاب+

70.45

میزان

57411.08

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*:اعداد و شمار نومبر 2021 تک ،**: اعداد شمار اکتوبر 2021 تک ،       ^ :اعداد و شمال ستمبر2021 ،اور : اعداد و شمار اگست 2021 تک ،+: اعداد شمار مارچ 2021 تک ۔

 

*************

 

ش ح ۔  ش ر۔ م ش

U. No.1873


(ریلیز آئی ڈی: 1800208) وزیٹر کاؤنٹر : 129
یہ ریلیز پڑھیں: English