زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
چھڑکاؤ اور بہت چھوٹی آبپاشی کا احاطہ
Posted On:
04 FEB 2022 5:09PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کے فلاح بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ حکومت ملک کی تمام ریاستوں میں بہت چھوٹی آب پاشی اپنا کر کھیتی کی سطح میں صلاحیت لانے کے لئے پانی کے استعمال کر بڑھانے کی بھر پور کوششیں کر رہی ہے اور اب تک 137.80 لاکھ ہیکٹئر علاقے کا بہت چھوٹی آب پاشی کے تحت احاطہ کیا جا چکا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ملک کی تمام ریاستوں میں 16-2015 سے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے پر ڈراپ مور کراپ کو لاگو کر رہا ہے۔ پر ڈراپ مور کراپ اسکیم میں بہت چھوٹی آب پاشی کے ذریعہ کھیتی کی سطح پر صلاحیت کے لئے پانی کے استعمال کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا نظام ہے جس میں کھیتوں میں پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہے اور آب پاشی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ بہت چھوٹی آب پاشی کے احاطے کو بڑھانے کے لئے مسائل کو بروئے کار لانے میں ریاستوں کو آسانی فراہم کرنے کے مقصد سے زراعت اور دیہی ترقی کے نیشنل بینک کے ساتھ بہت چھوٹی آب پاشی سے متعلق فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس فنڈ کا اہم مقصد خصوصی اور اختراعی پروجیکٹ کو آگے لے جانے کے مقصد سے بہت چھوٹی آب پاشی کے احاطے کو بڑھانے کی غرض سے وسائل کو بروئے کار لانے میں ریاستوں کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے اور پر ڈراپ مور کراپ (پی ڈی ایم سی) ا سکیم کے تحت دستیاب سہولتوں کے ذریعہ بہت چھوٹی آب پاشی کو ترغیب دینا ہے تاکہ بہت چھوٹی آب پاشی کے نظام کو قائم کرنے کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
کسانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ریاست / بھارت سرکار کے ویب پورٹل وغیرہ پر معلومات کسان میلوں، نمائشوں ورکشاپ کے اہتمام ، کتابچوں کی اشاعت ، پریس اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تشہیر کے ذریعہ پی ڈی ایم سی اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔ اس کے علاوہ زرعی تحقیقی کی بھارتی کونسل آئی سی اے آر کرشی وگیان کیندروں کے ذریعہ مختلف فصلوں کے لئے بہت چھوٹی آب پاشی / مؤثر آب پاشی کی تکنیک کے فروغ کے لئے کسانوں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے تربیت فراہم کرتا ہے اور عملی مظاہروں کا بھی اہتمام کرتا ہے۔
حکومت پی ڈی ایم سی اسکیم کے تحت چھڑکاؤ والی آب پاشی کے نظام کو بڑھا وا دینے کے لئے چھوٹے اور منجھولے کسانوں کو مالی امداد اور دیگر سبسڈی فراہم کرتا ہے تاکہ چھڑکاؤ اور بہت چھوٹی آب پاشی کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے علاوہ کچھ ریاستیں بہت چھوٹی آب پاشی کو اپنانے کے لئے کسانوں کی حصہ داری کو کم کرنے کے لئے اضافی ترغیبات اور سبسڈی فراہم کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-1838
(Release ID: 1799973)
Visitor Counter : 416